ملنگوا میں ہندوؤں نے خود مورتیوں کو توڑا؛ فساد کی کوشش ناکام؛ پولیس نے فساديوں کو کیا گرفتار

15 مارچ, 2024

ملنگوا / مشہود نیپالی

نیپال پوليس کی دیانت داری ،انصاف پر مبنی نظام کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے، اپنے فرض منصبی کا حق ادا کرتے ہوئے،اپنے وردی کے تشخص کو بر قرار رکھتے ہوئے اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے وہ عظیم نمایاں خدمت انجام دی ہے کہ ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کے اس عظیم خدمت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جن لوگوں نے بھی یہ سازشیں رچی اور بنی ہیں نیز ملک کے امن و امان سکون و اطمینان کو چھیننے کی جو ناپاک کوشش کی ہے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کی مکمل طور پر انکوئری ہو اور اس میں شامل سارے مجرمین کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
واضح ہو کہ۔
مورخہ 12, 3, 2024 کو 18:30 بجے ضلع سرلاہی ملنگوا نگر پالیکا 8 واقع راج دیوی مندر اور اے ا ے 9 پر واقع جھلمیلیا مائی مندر کے اندر موجود مورتی کی توڑ پھوڑ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم نے ضلع پولیس آفس سرلاہی نے ایکشن لیتے ہوئے موقع پر نہایت ہی باریک بینی سے مشاہدہ کرتے ہوئے اور جائے وقوعہ پر موجود شواہد کی بنیاد پر ضلع سرلاہی ملنگوا نگر پالیکا 8 راکیش بیٹھا، 33 سال، کو معزز ضلعی عدالت ملنگوا سرلاہی نے 13,3,2024 کو 5 (پانچ) دن کی توسیع کے ساتھ مذہبی جرم کی پاداش میں حراست میں لے کر تفتیش کر رہی ہے, واضح ہو کہ
قانونِ ضابطہ فوجداری 2074 کے باب نمبر 9 میں یہ شق موجود ہے کہ مذہبی مقامات یا مقدس مقامات کو نقصان نہ پہنچایا جائے، مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے، مذہبی رسومات کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے، مذہب تبدیل نہ کیا جائے، اور مذہب سے متعلق جرائم میں زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید کی سزا کے ساتھ ساتھ پچاس ہزار روپئے تک جرمانے کا بھی حکم موجود ہے، اللہ تعالٰی وطن عزیز کے امن وامان کو شر پسند عناصر سے محفوظ رکھے۔ آمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter