دعوتی، تعلیمی، اور جماعتی خدمات کے اعتراف میں مولانا وصی اللہ مدنی اعزاز سے سرفراز

13 مارچ, 2024
سدھارتھ نگر/ پریس ریلیز
مدرسہ اسلامیہ، تیواری پور، بجہا بازار، سدھارتھ نگر، یوپی، ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر سے ملحق جماعت کا معروف اور قدیم ترین ادارہ ہے، جناب الحاج ماسٹر الطاف حسین کی صالح اور حکیمانہ قیادت میں روزافزوں شاہ راہ ترقی پر گامزن ہے۔
مورخہ:10مارچ بروزمدرسہ اسلامیہ للبنات کی قدیم وجدید فارغات کے مابین ردائے فضیلت اور اسناد تقسیم کرنے کے لیے ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی، ناظم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگراور نظامت کافریضہ مولانا حافظ عاقب ریاضی پرنسپل مدرسہ اسلامیہ نے نبھائی، 2022اور2023کی تمام فارغات کو ردائے فضیلت، اسناد اور انعامات دیا گیا اور سالانہ انجمن کے مختلف پروگراموں میں شرکت کرنے والی نمایاں طالبات کو بھی انعامات دیا گیا۔
اسی باوقار تقریب میں بااثر دینی وسیاسی شخصیات اوردیگرمعززین  کی موجودگی میں جماعت کے معروف وسنجیدہ عالم دین اور ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے ناظم مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی کی دعوتی، تعلیمی، تدریسی، تالیفی اور جماعتی خدمات کے اعتراف میں انہیں مدرسہ اسلامیہ کے صدر جناب الحاج ماسٹر الطاف حسین، مولانا حافظ عاقب ریاضی اور دیگر علماء کرام کے بدست اعزازی سند اور ایوارڈ تفویض کیا گیا، ایوارڈ سپرد کرتے ہوئےماسٹر الطاف حسین صاحب مسرت وشادمانی سے سرشار ہوگئے اور پرنم آنکھوں سےاپنے بھانجے ناظم ضلعی جمعیت کو سینے سے لگاکر ڈھیر ساری دعائیں دیں۔
ناظم پروگرام کی دلی خواہش پرناظم جمعیت نے اپنے گراں قدرتوجیہی وارشادی اور تاثراتی کلمات پیش کرتے ہوئےبچیوں کی تقریری وثقافتی پروگرام کی تحسین اور مدرسہ کے ذمہ داروں کو مبارک باد پیش کیا، عزیزفارغات اور
پردہ نشین خواتین ملت سے کہا کہ:
 *آپ اپنے ایمان وعقیدہ کی حفاظت کریں۔
*اسلامی طرز زندگی اختیار کریں۔ *مغربی اورفیشن زدہ عورتوں کی نقالی کی بجائے ازواج مطہرات کی پاکیزہ زندگی کو اپنا اسوہ وماڈل بنائیں۔
*اپنے گھروں کولازم پکڑیں اور تلاوت کلام ربانی سے اپنے قلوب واذھان کو منور کریں۔
*شرعی حجاب اور احکام شریعت کی سختی سے پابندی کریں۔
ان کے علاوہ مولانا شفیع اللہ مدنی، مولانا شکیل احمد سلفی، مولانا افضل احسان اور خوش گلو نعت خواں مولانا عیسی بلال فیضی نے اپنے اپنے تاثرات، احساسات، پیغامات اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مفید تجاویز اور مشورے پیش فرمائے۔
اللہ اس علمی گلشن کو شادوآباد اور سرسبز وشاداب رکھے اور ذمہ داران کومزید حوصلہ اور توانائی دے تاکہ اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو حسن وخوبی کے ساتھ انجام دے سکیں۔آمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter