معھد ابی ابن کعب لتحفیظ القرآن الکریم کا یکشبی اجلاس عام اختتام پذیر

سابقہ روایات کی طرح امسال 21 خوش نصیب بچوں نے حفظ قرآن مکمل کیا

9 مارچ, 2024

روپندیہی / ھارون فیضی

معھدابی ابن کعب لتحفیظ القرآن الکریم مرجادپور شاخ جمعیت السلام للخدمات الانسانیہ کاٹھمانڈو نیپال کا یکشبی اجلاس عام اور دستاربندی بحسن وخوبی اختتام پذیرہوا۔جس میں کل 21 حفاظ کو تکمیل قرآن پاک پر ٹوپی،اور شماغ پہناکر سند حفظ سے نوازاگیا ۔
قرآن اللہ جل شانہ کی وہ عظیم کتاب ہے جسے معصوم بچے کم مدت میں اپنے سینوں میں محفوظ کرلیتے ہیں، اس کتاب کے حفاظت کی زمہ داری اللہ جل شانہ نے خود لے رکھی ہے جس کی شکلیں الگ الگ ہوسکتی ہیں ۔ توریت زبور انجیل یہ صحیفے اللہ نے دنیا والوں کی بھلائی اور کفر و طاغوتیت شرک سے پاک رہنے اور ایک اللہ کی عبادت کرنے کےلئے تاری تھی مگر وہ اپنی اصل صورت میں باقی نہیں ہیں سوائے قرآن مجید کے ، اس کتاب کو بھی اغیاروں نے ختم کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا حمد ونعت کے بعد ترانہ معھد طلباء عزیز نے پیش کیا۔ استقبالیہ صدر جمعیت شمیم الرحمن عبدالغفور اثری نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ معھد کا قیام ایک اتفاق تھا،جس کی ابتداء ایک جمعہ سےہوئی اور بالخصوص فضیلۃ الشیخ افضال احمد سلفی کی کوششوں سے یہ ادارہ اپنی تمام تر خدمات کے ساتھ آپ کے سامنے ہے، معھد کا قیام شیخ عبد المبین عنایت اللہ مدنی نے صدر جمعیت شمیم الرحمن اثری کی خصوصی تعاون سے عمل میں آیا بعد ازیں پوری ذمہ داری فضیلۃ الشیخ افضال احمد سلفی نبھارہےہیں ۔ امسال جمعیت السلام للخدمات الانسانیہ کاٹھمانڈو کے زیراشراف چلنے والے ادارے معہدسے سابقہ برسوں کی طرح 21 خوش نصیب بچوں نے قرآن مجید کو مکمل حفظ کرلیا ہے فالحمدللہ علی ذلک۔
اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام الرحمن سے ہوا حمد ونعت گوئی کے بعد ترانہ معھد کے بعد دو اہم کتابوں کا رسم اجراء عمل میں آیا (1) "قرآنی پاروں کے بنیادی موضوعات” تالیف پروفیسر عمر بن عبداللہ بن محمد ترجمہ و تلخیص محمد شاھد یار محمد المدنی ،یہ کتاب اپنی نوعیت کی منفرد ہے اور مترجم نے اس کی کتاب کا ترجمہ ایسے انداز میں کیاہے کہ قاری محسوس کرےگا کہ میں اصل کتاب ہی پڑھ رہاہوں  (2)چالیس حدیث بزبان نیپالی ۔ واضح رہے کہ ذمہ داران کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ہرسال اس مناسبت سے مناسب اہم کتابوں کا نیپالی اور اردو زبان میں کتابوں کی طباعت کرائی جائے اور یہ سلسلہ ناظم جمعیت کی مخلص کوششوں سے جاری وساری ہے۔ خیال رہے جمعیت نے درجنوں کتابوں کو اپنے نیپالی زبان میں طباعت کراکے لوگوں تک پہنچا چکی ہے  کتاب رونمائی کے بعد حفاظ کرام کو سفید عربی رومال ، ٹوپی سند اور بیگ سے نوازا گیا ۔
پروگرام کی نظامت کہنہ مشق استاذ،مربی،ادیب سابق استاذ جامعہ دالہدی یوسف پور سدھارتھ نگر  فضیلۃ الشیخ عبد الرحیم امینی نے انجام دی اور صدارت جنرل سیکرٹری مرکز ابوالکلام اسلامک اویکنگ سنٹر دلہی  استاذ حدیث جامعہ اسلامیہ سنابل دلہی کے شیخ ابو صادق عاشق علی اثری جبکہ یہ پروگرام فضیلۃ الشیخ شمیم الرحمن عبدالغفور اثری کے زیر سرپرستی انجام پایا، خطباء عظام میں فضیلہ الشیخ شھاب الدین مدنی امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی،فضیلۃ الشیخ عبد الرحیم امینی سابق شیخ الجامعہ جامعہ دارالہدی یوسف پور ،فضیلۃ الشیخ عبد العظیم عبدالتواب مدنی صدر مرکز التوحید جھنڈانگر نیپال،فضیلۃ الشیخ پرویز احمد ریاضی استاذ مدرسی فیض العلوم پڑریا نیپال،فضیلۃ الشیخ عبد القیوم بسم اللہ مدنی استاذ مدرسہ خدیجۃ الکبری جھنڈا نگر نیپال، فضیلۃ الشیخ سعود اختر سلفی استاد جامعہ سراج العلوم جھنڈانگر نیپال نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا اور طلباء سمیت سامعین کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرایا ۔
قرآن اللہ کی نازل کردہ کتاب ہے اس کو وہی لوگ اپنے سینوں میں محفوظ کرتے ہیں جن کو اللہ رب العالمین چنتاہے،والدین کے لئے خوش بختی کی بات ہے کہ ان کا بچہ اللہ کا کلام اپنے سینوں میں محفوظ کرلیا، بچوں کو چاہئے کہ وہ روز مرہ کی زندگی میں اسکو دھراتے رہیں ، قرآن کی اپنی عجیب وغریب خصوصیت ہے کہ جس طرح اس کے آیات دلوں پر بہت جلدی نقش ہوتے ہیں اسی بقدر مداومت نہ برتنے پر نکل بھی جاتے ہیں ، اس لئے اسکو یاد رکھنا کمال کی بات ہے نہ ایک مرتبہ یادکرلیا اور حافظ ہونے کا سرٹیفکٹ لےلیا کافی ہے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter