کل نیپال حفظ قرآن کریم کا دو روزہ عظیم الشان انعامی مسابقہ کا انعقاد راجدھانی کاٹھمانڈو میں آج: قمر الدین ریاضی

9 فروری, 2024
کٹھمنڈو / کیئر خبر
 مولانا قمر الدین ریاضی کے مطابق  وزارت برائے اسلامی امور سعودی عرب کے تعاون اور سعودی سفارتخانہ نیپال و مسلم کمیشن نیپال کے مشترکہ زیرنگرانی میں منعقد ہونے والے مسابقہ کی شروعات آج سنیچر سے ماریوٹ کاٹھمنڈو  کے دیدہ زیب ہال میں ہورہا ہے۔ یہ مسابقہ ١٠ و۱۱ فروری بروز سنیچر واتوار دو روز تک جاری رہے گا، اس مسابقہ کو بنیادی طور پر چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا زمرہ مکمل قرآن کے لئے مختص ہے، جب کہ دوسرا زمرہ ٢٠ پارے کے لئے اور تیسرا زمرہ ١٠ پارے کے لئے اور چوتھا زمرہ انتیسواں وتیسواں پارے کے لئے مختص ہے، اور ہر زمرے میں پچاس پچاس مشارکین مطلوب تھے،البتہ چوتھے زمرے میں ١٠٠ طلبہ اور ١٠٠ طالبات کی تعداد مطلوب تھی، اس اعتبارسے تمام مشارکین کی تعداد ٣٥٠تک پہونچ رہی ہے، اور اس مسابقہ کے تمام زمروں کے لئے ١٤٣٩٩  امریکی ڈالرنقدی انعام کی شکل میں مقرر کیا گیا ہے۔
مملکت سعودی عرب اسی طرح کے انعامی مسابقات کا انعقاد دنیا کے مختلف ممالک میں وقتا فوقتا کرتی رہتی ہے،تاکہ امت مسلمہ قرآن کریم سے اپنا رشتہ  بنائے رکھے، اور اللہ کی کتاب قرآن کریم کی بالادستی ہوتی رہے۔ایسے ہی مملکت سعودی عرب کے فرمانرواجب بھی دنیا کے کسی بھی ملک پر مصیبت وپریشانی لاحق ہوتی ہے تو بغیر دین ومذہب کی تفریق کئے ہوئے انسانیت کا تعاون کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔بار الہ اس حکومت کو تادیر قائم ودائم رکھے اور حاسدین کے شرسے محفوظ رکھے، اورمملکت سعودی عرب کے دینی وملی خدمات کو قبول فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter