کل نیپال مسابقہ حفظ قرآن کریم کے فائنل میں مشارکت کے لئے ناموں کی ترشیح بذریعہ زوم امتحان جاری:مولانا قمر الدین ریاضی

7 فروری, 2024
کٹھمنڈو / کیئر خبر
مولانا قمر الدین ریاضی کے مطابق سعودی سفارتخانہ نیپال اور مسلم کمیشن نیپال کے مشترکہ زیرنگرانی میں منعد ہونے والا مسابقہ حفظ قرآن کریم میں مشارکین کے ناموں کی ترشیح بذریعہ زوم امتحان آج بھی جاری ہے۔دراصل اس مسابقہ میں شرکت کے لئے محدود سیٹیں تھیں جن کی مجموعی تعداد کل 350 تھی، لیکن جوں ہی مسلم کمیشن کی طرف سے گوگل فارم جاری کیا گیاتو دیکھتے ہی دیکھتے مشارکین کی تعداد مطلوبہ عدد کو متجاوز کر گئی اس لئے مسلم کمیشن کی طرف سے فیصلہ کیاگیا کہ مسابقہ میں مشارکت کے لئے زوم ایپ کے ذریعہ ایک امتحان کروایا جائے اور پھر میرڈ کو بنیاد بنا کرفائنل مسابقہ میں ناموں کا اعلان کیا جائے، گزشتہ کل بذریعہ زوم شام چھ بجے تک امتحان جاری وساری رہا،جب کہ مشارکین کو امتحان کے لئے پانچ زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا، اور آج بھی پورا دن یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ان شاء اللہ۔یاد رہے بذریعہ زوم امتحان انہیں مشارکین کا ہو رہا ہے جو فرع اول، فرع ثانی، فرع ثالث میں مشارکت کے متمنی تھے، کیونکہ اس میں فارم بھر نے والوں کی تعداد مطلوبہ عدد کو متجاوز کرگئی،جب کہ چوتھی فرع میں جس میں انتیسواں اور تیسواں پارہ مختص تھا اس میں عدد مکمل رہی، اس فرع کے تمام مشارکین فائنل مسابقہ میں شرکت کے مجاز ہوں گے۔ان شاء اللہ۔اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ اس مسابقہ کو ملت اسلامیہ کے نفع بخش بنائے۔آمین یارب العالمین۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter