ملک میں جمہوریت کی بقاء وتحفظ میں ماؤ وادی پارٹی کا کردار ناقابل فراموش: مولانا مشھود نیپالی

22 دسمبر, 2023

کپل وستو/کیئر خبر

کپل وستو ضلع کے وجے نگر گاؤں پالیکا کے حال میں ماؤ وادی کیندر وجے نگر کمیٹی کے زیر اہتمام ماؤ وادی تبدیلی مہم کے موضوع پر ایک نشست کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت ماؤ وادی کیندر وجے نگر کمیٹی کے صدر نورالقمر خاں نے کی پروگرام کے مہمان خصوصی ماؤ وادی کیندر پارٹی کے ضلع صدر بسنو بیلباسے مدرسہ بورڈ کے نائب صدر پروگرام کے انچارج مولانا مشہود خاں نیپالی تھے ، مہمان خصوصی بسنوبیلباسے نے پروگرام سے سامعین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی قیادت ماؤ وادی کیندر کےصدر پشپ کمل دہال پرچنڈ کے ہاتھوں میں ہے موصوف اس وقت ملک کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہو کر اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں اور محض ایک سال کے اندر بہت ہی انقلابی تبدیلیاں کر کے سرخوروئی حاصل کر رہے ہیں جس بنا پر عوام کا ماؤوادی کیندر پر اعتماد بڑھ رہا ہے نیز عالمی سطح پر بھی نیپال کا نام روشن ہوا ہے ، پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ماؤ وادی کیندر لمبنی پردیش کے مرکزی ممبر مدرسہ بورڈ کے نائب صدر مولانا مشہود خاں نیپالی نے اپنے تفصیلی خطاب میں کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبے میں، مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ، پسماندہ طبقات کو حقوق دلانے میں ، کسانوں کے مسائل حل کرنے میں ، جمہوریت کو تحفظ دینے میں، کرپشن کے خلاف آپریشن میں ، سفارتی توازن کو برقرار رکھنے میں ،سماجی انصاف کے معاملے میں،میٹر بیاجی سے نجات دلانے میں ، گنے کے کاشت کاروں کی بقایا ادائیگی کے بارے میں جو کہ گذشتہ کئی سالوں سے روکی ہوئی تھی ادا کی گئی ، بیرون ممالک مارے گئے ہم وطنوں کی لاشیں وطن واپس لانے میں ، زلزلہ زدگان ریلیف اور بحالی کے بر وقت اقدامات کئے جانے پر، ماضی کے مقابلے قیمتوں کو کنٹرول کئے جانے پر جو کامیابی حاصل کی ہے وہ لائقِ تحسین ہے ہندوستان سے دس ہزار میگاواٹ بجلی فروخت کئے جانے کے سمجھوتے پر دستخط کر کے نئی تاریخ رقم کیے جانے پر بھی مبارک باد پیش کیا نیز خطاب کے اخیر میں موصوف نے چیلنجز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ سابقہ حکومت کی عالمی سطح پر لی گئی قرض نے ملک کی معیشت کو توڑ کر رکھ دیا ہے ملک کی آمدنی کی ایک بڑی رقم قرض کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتی ہے واضح ہو کی اس وقت ہر نیپالی 81 ہزار تین سو چھ روپیے کا مقروض ہے پروگرام کو کامیاب بنانے میں بڑی تعداد میں شرکاء شریک ہوئے سندیپ موریا دیانند ترپاٹھی خورشید عالم ویملا آرکھ چنکی تھار و شو پرساد چائی سندیہ کیوٹ کھدیروپاسی مان بہادر گھرتی سمیت کئی لوگوں کی موجودگی رہی راجیندر آچار ماؤ وادی کیندر کے لمبنی پردیش ممبر نے بھی اپنے خطاب سے سامعین کو محظوظ کیا

پروگرام کی نظامت سدیپ سارو نے کی استقبالیہ کلام سریتا اریال نے پیش کیا

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter