مملکت سعودی عرب کے بارے میں امام ابن باز رحمہ اللہ کا تأثر

ابو حماد عطاء الرحمن المدنی/ المرکز الاسلامی کاٹھمنڈو

16 نومبر, 2023

 

شیخ ابن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ آل سعود کو بہتر بدلہ عنایت فرماۓ اس دعوت توحید کی نصرت وحمایت میں ان کا بڑا اچھا کردار رہاہے، دعوت حق کی سربلندی کے لئے انہوں نے بہت کچھ کیا اور اس میں اللہ تعالیٰ نے انہیں فتح عطا فرمایا، اللہ کی خاطر ان سے محبت کرنا ضروری ہے اور ان کی کامیابی کے لئے دعا کرتے رہنا چاہئے۔۔۔ اس ملک سے دشمنی دعوت حق اور توحید سے دشمنی ہے۔ موجودہ دور میں سعودی عرب کے علاوہ کوئی ایسا ملک نہیں ہے جو توحید پر عمل پیرا ہو اور لوگوں کو توحید کی طرف دعوت کا اہتمام کرتا ہو، جہاں اللہ کے قانون کیمطابق حکومتی نظام قائم ہو اور وہاں شرک و بدعات کا بازار گرم نہ ہو۔
اللہ تعالیٰ سے ہم اپنے لئے اور اپنے حکمرانوں کے لئے راستبازی اور کامیابی کا سوال کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں ہر طرح کی بھلائی کرنے کی توفیق دے اور تمام گناہوں سے محفوظ رکھے۔
بعض تاریخ نویسوں نے کہا ہے کہ اسلامی تاریخ نےعہد نبوت اور خلفاء راشدین کے دور کے بعد مملکت سعودی عرب سے بہتر کوئی اور حکومت نہیں دیکھا ہے۔
مملکت سعودی عرب کے حکمران اور علماء پوری پوری دنیا کے مسلمانوں کے مسائل کا خیال رکھتے ہیں اور دنیا کے گوشہ گوشہ میں اسلام کی نشرواشاعت کا عزم رکھتے ہیں۔ یہ ملک وہ بابرکت ریاست ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے دین کی حمایت کو اور حق کو غلبہ عطا فرمایا، بکھرے اور منتشر لوگوں کو متحد کیا، فساد کے اسباب کو ختم کیا، ملک میں امن و امان قائم کیا اور بیشمار نعمتوں کا نزول فرمایا۔ یہ ملک بے عیب اور باکمال نہیں ہے ہر ایک میں کچھ نہ کچھ کمی پائی جاتی ہے، لہذا سچائی،وفاداری اور حکمرانوں سے ملاقات کے ذریعے کمی کو پورا کرنے اور اسے دور کرنے کے لئے ان کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔
مجموع الفتاوی 380/1
عطاء الرحمن المدنی
المرکز الاسلامی کاٹھمنڈو

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter