رسول اللّٰہ سے کہنا آپ کی امت ہمارے قتل دیکھتی رہی، فلسطینی کی پوتے، پوتی کی میت پر دہائی

12 نومبر, 2023

غزہ/ ایجنسی

رسول اللّٰہ سے کہنا آپ کی امت ہمارے قتل دیکھتی رہی، فلسطینی کی پوتے، پوتی کی میت پر دہائی

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک شخص کے تمام پوتی اور پوتے شہید ہوگئے، فلسطینی شخص کی دہائی دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

غزہ میں پوتے پوتی کی تدفین پر بوڑھے دادا کی دہائی دینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

شہید بچوں کا دادا اپنے پوتی پوتوں کی میتوں سے مخاطب ہو کر یہ کہتا رہا کہ اے میرے بچو جب رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے تمہاری ملاقات ہو تو انہیں یہ ضرور بتانا کہ جب غزہ کے فلسطینی مسلمانوں کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جا رہا تھا تو آپ کی امت خاموشی سے ہمارا تماشا دیکھتی رہی۔

اسرائیلی بمباری میں ماں باپ کو کھودینے والی بچی کی حالت پر ہر آنکھ اشکبار

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں اب تک 11 ہزار 78 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی بمباری میں شہید بچوں کی تعداد 4 ہزار 506 ہوگئی۔

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ پٹی کے 135 طبی مراکز اور 21 اسپتال ناقابل استعمال ہوگئے۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہو

اسرائیلی بمباری میں ماں باپ کو کھودینے والی بچی کی حالت پر ہر آنکھ اشکبار ہے

وہیں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل اور حماس کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter