مملکت انسانیت سعودی عرب کا قابل رشک اقدام

قمر الدین ریاضی، استاذ جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگرنیپال

7 نومبر, 2023

 مملکت سعودی عرب دنیا کا وہ منفردملک جس کا بنیادی دستور کتاب وسنت ہے، اس ملک کے کسی بھی آئین کو حتمی شکل نہیں دیا جا سکتا ہ جب تک اس کو شرعی میزان پر تول نہ لیا جائے، اور وہ شرعی تعلیمات سے متصادم نہ ہو، یہی وجہ ہے کہ علماء ربانیین کو اس ملک کے قانون سازی میں مکمل حصہ داری ہوا کرتی ہے۔

دوسری طرف اس ملک کے حکمرانوں اور وہاں کی عوام کے میزات خاصہ میں سے ہے کہ جب بھی دنیا کے کسی گوشے میں انسانیت مصیبتوں سے دو چار ہوتی ہے تویہ حکومت اور وہاں کی حکومت و عوام بغیر کسی مذہبی تفریق کے امدادی تعاون پیش کرنے میں سبقت لے جاتی ہے۔

ابھی حالیہ دنوں میں جب اسرائیل نے فلسطینی عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھانا شروع کیا، اور وہاں کی عوام کا بے رحمی سے قتل کیا، یہاں تک کہ وہاں کے لوگ روز مرہ کی ضروریات سے محروم ہوگئے، ان مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لئے مملکت سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان۔ حفظہما اللہ۔نے ساہم ایپ کے ذریعہ سعودی عوام سے امدادی مہم کی اپیل فرمائی اور دیکھتے ہی دیکھتے ۳۴۳ ملیون ریال سعودی سے زائد کا گراں قدر عوامی عطیہ جمع ہوگیا۔

غزہ کے متاثرین کے لئے شروع کئے جانے والے امدادی مہم میں سب سے پہلے شاہ سلما ن بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ کی جانب سے۳۰ملیون ریال امدادی تعاون کا اعلان کیا گیا بعد ازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود حفظہ اللہ کی جانب سے ۲۰ ملیون ریا ل کا عطیہ مرکز سلمان کے پورٹل میں جمع کیاگیا، پھر وہاں کے بڑے بڑے تجار نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے ۳۴۳ ملیون ریال کی خطیر رقم جمع ہوگئی، اور ابھی تک سلسلہ جاری وساری ہے۔

اخیرمیں دعا گو ہوں کہ بارہ الہ اس حکومت کوتا دیر قائم ودائم رکھے، اوران کے خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے، اور حاسدین کے شر سے ان کو محفوظ رکھے۔آمین یار ب العالمین۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter