خادم الحرمین اور سعودی ولی عہد نے نیپال میں زلزلہ اور اس سے نقصانات پر کی تعزیت

6 نومبر, 2023

ریاض/ واس

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وفاقی جمہوریہ نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل کے نام مغربی نیپال میں آنے والا زلزلہ اور اس سے جانی ومالی نقصان پر تعزیت اور ہمدردی کا ایک تار بھیجا ہے-

تار میں، خادم حرمین شریفین نے صدر پوڈیل، مرنے والوں کے اہل خانہ اور نیپالی عوام سے اپنی دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وفاقی جمہوریہ نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل کو تعزیت اور ہمدردی کا ایک تار بھیجا ہے۔

اپنے تار میں،ولی عہد نے مغربی نیپال میں آنے والے تباہ کن زلزلہ پر صدر پوڈیل، مرنے والوں کے اہل خانہ اور نیپالی عوام سے اپنی گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، نیز زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی یے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter