دہشت گرد اسرائیل کی غزه میں اسپتالوں اور ایمبولینسوں پر بمباری؛ شہداء کی تعداد 9300 ہو گئی

4 نومبر, 2023

غزہ/ ايجنسى

غزہ میں اسپتالوں اور ایمبولینسوں پر بم باری کے نتیجے میں مزید 100 فلسطینی شہید ہو گئے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 9300 ہوگئی ہے جبکہ 25 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

غزہ میں الشفا اسپتال کے مرکزی دروازے پر بم باری سے درجنوں افراد شہید ہوئے جبکہ فلسطینی زخمیوں کو مصر لے جانے والی ایمبولینس پر بھی اسرائیلی فوج نے حملہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکول پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 20 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔رفح کراسنگ سے فلسطینی زخمیوں کی مصر منتقلی کے موقع پر بھی ایمبولینسوں پر بمباری کی گئی۔

شمال سے جنوب نقل مکانی کرنے والوں پر بھی بم باری کی گئی جس کے باعث 14 افراد شہید ہو گئے۔

خان یونس میں گھر پر حملے میں 1 خاندان کے 5 افراد شہید ہوئے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter