بھارتی کمپنی نے اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی روک دی

22 اکتوبر, 2023

کیرالہ/ ايجنسى

بھارتی کمپنی نے اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی روک دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کمپنی نے یہ اعلان غزہ کے المعمداني اسپتال پر بمباری کے بعد کیا۔

بھارتی کمپنی کے ایم ڈی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی روکنے کا فیصلہ اخلاقی بنیادوں پر کیا، اسپتالوں پر بمباری، بچوں اور عورتوں کو قتل کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

اس حوالے سے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے 25 لاکھ افراد کو خوراک اور پانی کی فراہمی روکنا ناقابلِ قبول ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں قائم کمپنی 2015ء سے اسرائیلی پولیس کی ہر سال 1 لاکھ وردیاں تیار کرتی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل غزہ کے المعمداني اسپتال پر اسرائیلی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter