سوشل میڈیا پر نفرت انگيز مواد کی تشہیر کے باعث نیپال گنج میں دوبارہ کرفیو نافذ

6 اکتوبر, 2023

نیپال گنج / کئیر خبر
ضلع انتظامیہ نے نیپال گنج شہر میں دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ کرفیو صبح 6 بجے سے شام 8 بجے تک رہے گا۔

چیف ڈسٹرکٹ آفیسر بپن اچاریہ کی طرف سے جاری کردہ حکم میں نیپال گنج سب میٹروپولیٹن سٹی علاقے کے اندر سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے مواد سے پیدا ہونے والے تنازعہ کی وجہ سے دوبارہ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔
چار دن پہلے سرحد پار کے شر پسندوں نے نیپال گنج میں ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی تھی جس کے سبب کرفیو لگا دیا گیا تھا ؛ آج پھر سوشل میڈیا کے توسط سے نفرت بھرے میسجز کی تشہیر نے انتظامیہ کو دوبارہ کرفیو نافذ کرنے پر مجبور کر دیا-

کرفیو کے اوقات میں اجتماعات، جلوس، مجالس، جلسے، مظاہرے اور پوسٹرز اور کتابچے کی نشر و اشاعت پر پابندی رہے گی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter