اسلامی ورثہ کی مثالی مملکت سعودی عرب کا قومی دن 23 ستمبر ایسا روشن باب ہے جسے امت مسلمہ کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا ‘ اس کی قومی دن کی مناسبت سے چند سطور میں خصائص مملکت کو اجاگر کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے۔ تاکہ دشمنان توحید کی آنکھیں بھی کھل جائیں اور تعصب کی عینک اتار کر ایک انصاف پسند کی حیثیت سے محاسن مملکت کو دیکھ سکیں.
سعودی عرب پوری دنیا میں واحد ایسا ملک ہے جس کا دستور قرآن و سنت ہےجس کے حکمرانوں کا مقصد نظام اسلام کا قیام ہے .سعودی عرب کے حکمرانوں کی امت مسلمہ کے لئے خدمات تاریخ کا ایک روشن باب ہے
سعودی عرب کی ترقی وخوشحالی کا راز توحید اور کتاب و سنت کی بالادستی’ خرافات و بدعات اور شرک کا خاتمے میں مضمر ہے نیز شرعی حدود’اسلامی نظام عدل کے نفاذ کی وجہ سے آج تک مملکت توحید امن و سلامتی کا گہوارہ بنا ہوا ہے حکومت سعودی عربیہ نے اسلام کی دعوت کو عام کرنے کی غرض سے بہت ہی عظیم الشان ذرائع کا استعمال کیا اور اس کے لئے اپنے خزانے اور تجوریوں کے دھانے کھول دیئے انہیں ذرائع میں سے کچھ ذیل میں درج کئے جاتے ہیں:
1. تعمیر مساجد و مدارس :سعودی حکومت اور پرائیویٹ اداروں نے پوری دنیا میں بے شمار مساجدو مدارس تعمیر کئے ہیں جس میں مسلمان طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں لوگوں کے عقائد و اعمال درست ہوتے ہیں۔ مساجد ہی اسلامی تعلیمات کو پھیلانے اور عام کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ صحیح اسلامی عقیدہ کی اشاعت اسلامی تعیمات کو عام کرنے کے لئے دعاۃ کو مبعوث کیاجن کی سرپرستی سعودی سفارت خانے کرتے ہیں .
2. سماجی خدمات :سعودی حکومت عام انسانوں ‘مظلوموں اور ناگہانی آفات مصائب و آلام کے وقت ان کی غذائی، ادویاتی اور مالی اعانت کرتی ہے .
3.سعودی عرب کی سب سے نمایاں اور عظیم الشان خدمات حرمین شریفین کی نگرانی ہے.حرمین شریفین کی زیارت کرنے والے حجاج کرام اور معتمرین کے لئے اعلی سے اعلی انتظامات کرنا ان کے لئے باعث فخر وسعادت ہے .سعودی فرمانروا حرمین شریفین کی کھلے دل کے ساتھ خدمت کر کے خادم حرمین شریفین کہلانے کے حقدار ہیں اس پر انہیں فخر ہے اور ہونا بھی چاہیے۔
4.قرآن کریم کی طباعت:خادم الحرمین الشریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز رحمہ اللہ علیہ نے قرآن مجید کی طباعت اور تقسیم کے لیے “شاہ فہد قرآن کریم پرنٹنگ کمپلیکس” کاقائم کیا. آپ نے 16 محرم 1403ھ بمطابق 2/ نومبر 1982 کو اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا. اس کمپلیکس سے اب تک 40 زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم طبع و تقسیم ہوچکے ہیں۔ شاہ فہد رحمہ اللہ علیہ نے قرآن مجید کو گھر گھر پہنچانے اور اس کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے دنیا کی مختلف زندہ زبانوں میں اس کے ترجمے و تفاسیر اور اس کی توضیح اور تقسیم کرکے جو عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے وہ قیامت تک یاد رکھا جائے گا اور ان کے حسانات کے میزان میں بہت بڑا صدقہ جاریہ ہو گا ان شاءاللہ۔
5. کتب احادیث نبویہ کی طباعت کا منصوبہ :سعودی فرماں رواں ملک سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ نے اپنے ایک حکومتی فرمان کے ذریعے “مجمع خادم الحرمین الشریفین الملک سلمان بن عبدالعزیز آل سعود للحدیث النبوی” قائم کرنے کا حکم جاری کیا جس کی علمی کمیٹی دنیا بھر کے علماءحدیث پر مشتمل ہوگی۔ خدمات حدیث کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز حفظہ اللہ کا عالم اسلام میں اشاعت حدیث کا یہ سب سے بڑا منصوبہ اور پلان ہے .
6.عالم انسانیت میں کسی بھی پریشانی و مصیبت کے وقت اس "مركز الملك سلمان للإغاثة والأعمال الإنسانية” کے واسطے غذائی طبی مالی ہر طرح کا تعاون کیا جاتا ہے جس کی اعلی مثالیں ہم شوسل میڈیا کے ذریعہ دیکھتے رہتے ہیں جو آل سعود حفظھم اللہ کی اعلی ظرفی اورانسانی ہمدردی کی بہترین مثال ہے۔ں
7.المنحة الخارجية(اسکالرشپ): اس نظام کے ہرطالب علم کو مفت تعلیم، کتب اور صحت کے ساتھ ماہانہ وظیفہ اور دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ مملکت کے سرکاری میزانیہ کا 25 فیصد سے زائد تعلیم کے لیے مختص ہے .
انہیں مذکورہ دینی مذہبی اور انسانی خدمات کی وجہ سے اقوام عالم میں اسے عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے.
سعودی عرب کے یوم وطنی (قومی دن) تیسری سعودی ریاست کے قیام کی خوشی میں ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ شاہ عبدالعزیز آل سعود نے تیسری سعودی ریاست کے قیام کا اعلان 21 جمادی الاولی 1351ھ مطابق 23 ستمبر 1932 کو کیا تھا۔ اسی مناسبت سے سعودی قائدین اور عوام 23 ستمبر کو قومی دن مناتے ہیں۔
ایسے موقعے پر ہم سب اہلِ ایمان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مملکت سعودی عرب کی ناقابل فراموش قربانیوں کو یاد کریں ، اور اس کے سلامتی کے لئے دعا بھی کریں ۔
مرکز الصفا الإسلامي روپندیہی لمبنی نیپال کے جملہ اراکین مجلس عاملہ و شوری ‘معلمین و معلمات اور طلبہ و طالبات
شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز و دیگر اعیان مملکت سعودی عربیہ کے93 ویں
قومی دن کے عنوان’’ نحلم و نحقق”یعنی ہم خواب دیکھتے ہیں اور انھیں حاصل کرتے ہیں‘‘ پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور بارگاہ رب العالمین میں دست بدعا ہیں کہ اللہ تعالی ان کی زندگیوں میں برکت عطا فرمائے تاکہ یہ خاندان حرمین شریفین اور سعودی عوام کی مزید خدمت کر سکیں اور حاسدوں کے نظر بد سے ان کی حفاظت فرمائے .ان کے حسنات کو قبول فرمائے آمین تقبل یا رب العالمين .
صلاح الدین لیث المدنی
مرکز الصفا الإسلامي نیپال
آپ کی راۓ