ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

22 ستمبر, 2023

لاهور/ ايجنسى

ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی بابر اعظم ہی کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کو انجری کی وجہ سے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا اور اسامہ میر کو شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس میں 18 رُکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی کو تجربے کی بنیاد پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، بڑے ایونٹ میں تجربہ کار بولر کی ضرورت ہوتی ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ نسیم شاہ کا ٹیم میں نہ ہونا ہمار لیے نقصان ہے لیکن پُرامید ہیں کہ وہ جلد ہی ٹیم میں واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں دوسری ٹیموں کی نسبت ہم پر زیادہ پریشر ہوتا ہے اس لیے پریشر ہینڈل کا بھی مسئلہ ہوتا ہے انہی چیزوں کو دیکھتے ہوئے حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ کسی بھی کرکٹر کی زندگی میں اہم ترین ایونٹ ہوتا ہے، تمام کرکٹرز کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جو اپنی متاثر کُن کارکردگی کے سبب اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

انضمام الحق نے کہا کہ اس ٹیم نے پچھلے چند برسوں کے دوران بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اسی لیے ہم نے انہی کھلاڑیوں پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ یہ وقت ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی اور اس کی ہمت بڑھانے کا ہے جس کی ٹیم کو ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter