سعودی عرب: کرپشن الزامات ثابت، 134 سرکاری ملازمین گرفتار

17 ستمبر, 2023

رياض/ ايجنسى

سعودی عرب میں کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 134 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق انسداد بدعنوانی اتھارٹی نے درجنوں ملازمین سے تفتیش کی، جن میں وزارت داخلہ، دفاع، انصاف اور صحت کے ملازمین سے شامل تھے۔

محکمہ تعلیم، میونسپل و دیہی امور، ہاؤسنگ، زکوٰۃ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی کے ملازمین سے بھی تفتیش کی گئی۔

انسداد بدعنوانی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی کرکے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter