مکہ مکرمہ میں منعقد عالمي مسابقہ قرآن کریم میں نیپال سے محمد عامر میاں کی شرکت

محمد ھارون بن شیخ طیب التیمی ، جامعة الكتاب والسنة ، سروٹھا، روتہٹ نیپال

2 ستمبر, 2023

 

مشرق وسطیٰ میں واقع مملکت سعودی عرب جزيرة العرب کا سب سے بڑا ملک ہے یہ حرمین شریفین کی سرزمین کہلاتی ہے کیونکہ یہاں اسلام کے دو مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ موجود ہیں۔

ویسے تو سعودی عرب کی خدمات زندگی کے مختلف شعبوں میں مسلم ہے علاوہ ازیں علمی دورات ،ریفریشر کورسیز ،اور مختلف انعامی مسابقے کا انعقاد گاہے بگاہے ہوتا رہتا ہے۔امسال بھی حفظ و تجوید کا بین الاقوامی مسابقہ ٢٥/ اگست ٢٠٢٣بروز جمعہ سے ہی مکہ مکرمہ میں ٤٣ واں سیشن جاری ہے جو کل پانچ زمروں اور ٩ نشستوں پر مشتمل ہے اور دنیا بھر کے ١١٧ ملکوں سے ١٦٦ مشارکین شامل ہیں جس میں ملک نیپال سےمحمد عامر میاں بن عبد الرحمن میاں

(طالب جامعة الایمان جامعہ نگر بھرت پور 16شرن پور چتون نیپال) کی شرکت ہے۔۔۔۔

یہ پروگرام وزارت برائے اسلامی امور کے زیر انتظام ہو رہا ہے جس کے وزیر ڈاکٹر عبد اللطیف آل شیخ ہیں جن کی بڑی محنت و جانفشانی اکثر بین الاقوامی پروگراموں میں رہتی ہے اور بذاتِ خود حاضر ہوتے ہیں ابھی پچھلے ماہ میں دوروزہ عالمی کانفرنس جو مکہ مکرمہ میں ہی منعقد ہوا جو کامیابی کے ساتھ ساتھ اختتام پذیر ہوا اور اس سے پہلے حج کے موقع پر دنیا بھر سے آئے شاہی مہمانوں کا استقبال یہ ساری باتیں اسلام اور مسلمانوں سے محبت،لگاو،اور دلچسپی کا نتیجہ ہے ایسے موقع پر ہم مملکت سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور وزیر شوؤن الاسلامیہ ڈاکٹر عبد اللطیف آل شیخ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعاء کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جزاۓ خیر عطا فرمائے اور مسابقہ کو کامیاب بناۓ۔۔


۔۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter