جدہ/واس
جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ملاقات کی۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران مستقبل میں تعاون کے مواقعوں کا جائزہ لیا گیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان اور ایرانی وزیر نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔
ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک روزہ دورے کو توسیع دے کر شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
آپ کی راۓ