مراسلات: حج کمیٹی کےذريعے ۱۵۰۰۰۰کی خطیر رقم كى وصوليابى قبل از وقت غير مناسب

17 اگست, 2023

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ماشاءاللہ عازمین حج کیلئے خوشخبری ھے۔ البتہ حج کمیٹی کے چیئرمین یاصدرکون منتخب ہوے ہیں؟
۱۵۰۰۰۰کی خطیر رقم قبل از وقت مناسب نہیں ھے
رجسٹریشن کے لئے پہلی قسط پانچ ،دس،ھزارھی کافی ھے
باقی فائنل رقم رمضان المبارک میں جمع کرائیں
ابھی سے۲۰۲۴کے عازمین حج کو انداز رقم سےآگاہ کیا جاسکتاہے
سابقہ حجاج کی دشواریوں کو سامنے رکھا جائے غور فرمائیں حجاج کی دشواریوں کو لےکر میڈیا کے ذریعے شرمناک بیانات سامنے آیا ،جس سےملک ملت ودیگر مذاہب کےدرمیان رسوائی کا سبب بنا اور اپنے ہی قائدکوبہت کچھ برا بھلا کہنا پڑا،
ہمیں چاہئے کہ کمیٹی صدرمتدین باوقار اورملت کا درد رکھنے والا ، سیاستدانوں کے علاوہ علماء ودعاۃ ہر مسلک سے مختص کیا جائے ،
کوٹہ کا خوف نہیں مندی کا دورچل رہا ہے عازمین اس بچے ہوئے آٹھ نو ماہ میں تجارت وغیرہ کوفروغ دے سکتےہیں ،
مسلم کمیشن نیپال کو مزید بیدار رہنے کی ضرورت ہے

والسلام اسٹوڈینٹ ،فرحان نور جھنڈانگر کپل وستو

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter