خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے زیرِ اشراف مکہ مکرمہ میں عالمی اسلامی کانفرنس کا آج آخری دن

ھندو نیپال کے موقر علماء کرام شرکت

14 اگست, 2023

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زاھد آزاد جھنڈانگری
کاٹھمنڈو (کیئرخبر)
وزارۃالشئون الاسلامیہ والدعوۃالارشادریاض سعودی عرب کے زیر اہتمام مکہ مکرمہ میں ایک عظیم الشان بین الاقوامی” عالمی "کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا ہے اس دوروزہ مہتم بالشان کانفرنس میں متعدد علماءکرام ودانشوران عظام شرکت کررہے ہیں ۔ جب كه عالمی اسلامی کانفرنس کا آج آخری دن ہے-
اس عظیم الشان عالمی کانفرنس میں نیپال و ہند کے کئی چوٹی کے اھل علم وفضل کو شرکت کا شرف حاصل ہوا ہے-
ان کے اسماء گرامی یہ ہیں
1/: شیخ اصغر علی امام مہدی سلفی، دہلی
2: دکتور عبداللطیف الکندی کشمیر
3: شیخ عبدالسلام سلفی،ممبئی
4: شیخ اسعد اعظمی جامعہ سلفیہ بنارس
5: شیخ ارشد مختار محمدی مالیگاؤں
6: شیخ محمد رحمانی سنابلی مدنی دہلی
7: دکتور حسین مدور کیرل
نیپال سے
ڈاکٹر عبد الغنی القوفی،
شمیم میاں انصاری صدر مسلم آیوگ حکومت نیپال

یہ علماء کرام عالمی سیمنار مکہ مکرمہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوچکے ہیں ۔یہ سب علماء کرام ہند ونیپال کی اھم شخصیات ہیں جو علم وفضل کا مجسمہ ہیں اور قابل صد احترام ہیں،
ان تمام علماء کرام کو نیپال کا عظیم علمی وادبی مرکز، مرکز التوحید وجامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر نیپال کے رئیس مولانا عبد العظیم مدنی جھنڈانگری ۔مہتمم ڈاکٹر سعید احمد اثری ۔مشرف جامعہ زاھدآزاد جھنڈانگری ۔ مولانا مطیع اللہ مدنی ، واستاد مولانا عبد القیوم مدنی ، مولانا محمد اکرم عالیاوی ،مولاناحفیظ الرحمن ریاضی،مولانا مجیب الرحمن مکی وغیرہم نے تمام مدعوعین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور یہ تمام وابستہ ء جامعہ عالمی کانفرنس کی کامیابی کے لئےدعا گو ہیں
ہم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ اور حکومت سعودیہ عربیہ اور سعادۃ الشیخ مالی الوزیرڈاکٹر عبد الطیف عبد العزیز آل شیخ حفظہ اللہ اور وکیل الوزارہ سعادۃ الشیخ عوادسبتی العنزی اور جملہ ذمے داران عالمی کانفرنس کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور
اس عالمی کانفرنس مکہ مکرمہ کی ہرطرح سے کامیابی کے لیے دعا گو ہیں

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter