سدهارتھ نگر: مولانا سفیان اختر ندوی سابق ناظم اعلیٰ مفتاح العلوم ٹکریا انتہا پسندوں کے حملے میں شدید زخمی؛ حالت نازک

2 اگست, 2023

سدھارتھ نگر/ زاھدآزاد جھنڈانگری

سدهارتھ نگر کے معروف سنجیدہ عالم دین مولانا سفیان اختر ندوی سابق ناظم اعلیٰ مدرسہ مفتاح العلوم ٹکریا (استاذ مدرسہ اوسان کوئیاں )پر کل نامعلوم انتہا پسندوں نے حملہ کردیا جس سے آپ کافی زخمی ہو گئے مولانا کی طبیعت کافی نازک بتائی جا رہی ہے

آج بسی اسپتال والوں نے جواب دے دیا ہے۔

انہیں ضلع اسپتال سدھارتھ نگر میں ایڈمٹ کیا گیا ہے مولانا موصوف کی حالت بہت ہی نازک ہے ۔آپ حضرات ان کے شفاء یابی کے لیے دعا کریں اللہ انہیں شفاء عاجل وکامل عطا فرمائے

مولانا ٹکریا کے باسی ہیں اوسان کوئیاں مدرسہ سے پڑھا کے وہ گھر جا رھے تھے وھیں قریب میں کسی پل کے اندر حملہ آور چھپے ہوئے تھے جوں ہی مولانا پل پہ پہنچے ایک غنڈے نے پیچھے سے کسی دھار دار ہتھیار سے حملہ کر دیا وہ فوراً وھیں گر گئے گرتے ہی سب مولانا پہ ٹوٹ پڑے اور دھاردار اسلحوں سے ذبر دست حملہ کر دیا ۔اور تڑپتے ہوئے چھوڑ کر چلے گیے ۔

آپ تمام حضرات سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ مولانا کو جلد صحت کامل وعاجل عطا فرمائے آمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter