پاکستان اے نے دوسری مرتبہ ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

23 جولائی, 2023

ایمرجنگ ایشیاء کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے ٹیم کو ہرا کر دوسری مرتبہ ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا۔

کولمبو میں کھیلے جانیوالے ایمرجنگ ایشیاء کپ کے  فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 128 رنز سے شکست دے دی،  353 رنز کے تعاقب میں بھارت اے 40 اوورز میں 224 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت اے ٹیم کے ابھیشیک شرما 61 اور یش دھل 39 رنز بناکر نمایاں رہے، سائی سدھارسن 29، ریان پراگ 14 اور ہرشیت رانا نے 13رنز بنائے، نکن جاس اور راج وردھن 11 ،11 رنز بنا سکے، جبکہ دھرو جریل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان شاہینز کے سفیان مقیم نے عمدہ بولنگ کے ذریعے 3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، ارشد اقبال، مہران ممتاز اور محمد وسیم نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں، مبصر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان شاہینز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 352 رنز بنائے ، طیب طاہر نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی 71 گیندوں کی اننگز میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل ہیں۔

بھارت اے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان شاہینز کے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں اوپنرز نے سنچری پارٹنر شپ بناتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں، صائم ایوب نے 43 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے ففٹی اسکور کی جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 3 چھکے اور 4 چوکے لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

پاکستان شاہینز کے صاحبزادہ فرحان 65 اور صائم ایوب نے 59 رنز بنائے، عمیر بن یوسف اور مبصر خان نے 35، 35 رنز بنائے۔

بھارت اے کے راج وردھان اور ریان پراگ نے 2۔2 وکٹیں حاصل کیں، ہرشیت رانا، مانووسوتھراورنشانت سندھو نے1۔1وکٹ لی۔

پاکستان ٹیم

فائنل میچ میں پاکستان ٹیم میں کپتان محمد حارث، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، عمیر بن یوسف، طیب طاہر، قاسم اکرم، مبصر خان، محمد وسیم جونیئر، مہران ممتاز، ارشد اقبال اور صفیان مقیم شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایمرجنگ ایشیاء کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اے نے سری لنکا اے کو شکست دی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter