وفيات/ مراسلات: مولانا شبیر احمد مدنی اور مولانا کلام الدین ریاضی کلیاوی کو صدمہ

23 جولائی, 2023

معروف سماجی، تعلیمی وسیاسی شخصیت، عالم دین، تاجر جناب مولانا شبیر احمد مدنی (چمپان، بہار) کے خسر محترم اور جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں زیر تعلیم با اخلاق وبا وقار طالب علم جناب کلام الدین ریاضی کے والد ماجد محترم جمعہ دین صاحب (بیریا، کلیا، نیپال) 20 جولائی 2023 کو اس دار فانی سے دار بقاء کی طرف کوچ کر گئے؛ إنا لله وإنا إليه راجعون۔
اللهم اغفر له وارحمه، وعافه، واعف عنه، وأكرم نُزُله، ووسع مُدخله، واغسله بالماء والثلج والبرد، ونقّه من الخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس، وأبدله داراً خيراً من داره، وأهلاً خيراً من أهله وزوجاً خيراً من زوجه، وأدخله الجنة، وأعذه من عذاب القبر ومن عذاب النار.
یقیناً ان کی وفات حسرت آیات سے مولانا شبیر و مولانا کلام الدین صاحبان اور ان کے اعزہ واقرباء سخت صدمے سے دوچار ہیں، اور مجھے بھی اس جانکاہ خبر سے دلی تکلیف پہنچی ہے۔
دعا گو ہوں کہ باری تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے، آمین۔

شریک غم:
رحمت اللہ عبد القدوس آل سراج
مدینہ منورہ
20 جولائی 2023

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter