سوڈان میں جاری خانہ جنگی اور مملکت انسانیت سعودی عرب

قمر الدین ریاضی استاذ جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگرنیپال

19 مئی, 2023

   بنی نوع انسان کا ابتلاء وآزمائش میں مبتلا ہوناانسانی فطرت کا ایک حصہ ہے،جب انسان کثرت معاصی کا ارتکاب کرکے اپنے معبود حقیقی سے دوری اختیار کرلیتا ہے تو اللہ رب العالمین اپنی ذات سے قریب لانے کے لئے بندوں کو ابتلاء وآزمائش میں مبتلا کرتا ہے تاکہ لوگ اللہ تعالی کی طرف لوٹ آئیں اور رب کائنا ت سے اپنا رشتہ مضبوط کرلیں۔دوسری طرف جب انسانیت مصیبتوں کا شکار ہوتی ہے تو بنی نوع انسان میں آپسی تعاون کا جذبہ امڈپڑتا ہے، اور ہر شخص اپنی وسعت وامکانیۃ کے مطابق انسانی تعاون کے لئے ساری طاقتوں کو جھوک دیتا ہے۔

آج جو بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتا ہے اس کے سامنے سوڈان  میں جاری خانہ جنگی کے باعث  جو تباہیا ں ہو رہی ہیں وہ سوشل میڈیا کے استعمال کرنے سے مخفی نہیں ہے، ایسے نازک حالات میں مملکت سعودی عرب جو تعاون سوڈانی باشندوں کے لئے پیش کیا ہے وہ قابل ستائش ہے، اور مملکت سعودی عرب کے لئے کوئی نئی چیز نہیں ہے، پوری دنیا میں جب بھی انسانیت مصیبتوں کا شکار ہوتی ہے تو بغیر کسی مذہب  ومنہج کی تفریق کئے ہوئے سعودی عرب کے حکمراں اپنے خزانوں کے منہ کھول دیتے ہیں اور انسانیت کی فلاح وبہود کی لئے بے دریغ خرچ کرتے ہیں۔ابھی حالیہ دنوں میں سعودی حکومت نے سوڈان کی تعمیر وترقی اور انسانی امداد کے خاطر۱۰۰ ملین امریکی ڈالرکا اعلان کیا، ساہم ایپ کے ذریعہ عوامی مہم کا آغاز کرکے ایک خطیر مساعدتی رقم سعوڈان کے تعاون کے لئے جمع کی گئی اور وہاں کے فرمانروا و عوام نے ثابت کردیا کہ ہماری حکومت انسانیت نواز حکومت ہے ہمیشہ ہم انسانیت کا تعاون کرتے رہیں گے ان شاء اللہ۔مملکت سعودی عرب نے اس خانہ جنگی سے متاثرہ سوڈان سمیت کئی ملک کے شہریوں کو سعودی عرب منتقل کیاگیا اور ان کو حکومت کی طرف سے تمام سہولیات فراہم کئے گئے۔شایدہی دنیا کے اندر کوئی ایسی حکومت ہے جو انسانیت کے نام پر اس طرح اپنے سرکاری خزانے کے منہ کھول دیتی ہو، اور انسانیت کے نام پر اتنی خطیر رقم خرچ کرتی ہو۔

اس کے باوجو د آج بھی حاسدین مملکت سعودی عرب اس حکومت پر وقتا فوقتا کیچڑ اچھالتے رہتے ہیں، اور سوشل میڈیا میں سعودی کے مسائل کا معمہ بنادیا جاتاہے تو عوام کو اس حکومت سے متنفر کیاجاسکے۔ اللہ تعالی ایسے حاسدین کو ہدایت دے۔

اخیر میں دعا گو ہو ں کہ اللہ تعالی اس انسانی مملکت سعودی عرب کی حفاظت فرما، اوروہاں کے حکمرانوں کو مزید انسانی خدمت کی توفیق عطا فرما آمین۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter