سدھارتھ نگر: عازمین حج کے لیے مختلف مقامات پر حج تربیتی کیمپ اور ٹیکہ کاری کا اہتمام: مولانا وصی اللہ مدنی

14 مئی, 2023
wasiullah madani

سدھارتھ نگر یوپی/ کیئر خبر

ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے یہ مسرورکن خبر دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ روایات کے مطابق ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی، اس سال بھی عازمین حج کے لیے ضلع کے مختلف اہم مقامات پر 16/مئی بروز منگل حج تربیتی کیمپ کا اہتمام کررہی ہے، جس میں مستند علمائے کرام کتاب وسنت کی روشنی میں عمرہ وحج کے احکام ومسائل پر روشنی ڈالیں گے اور تجربہ کار ٹرینرس عازمین حج کو عملی اور اودہی زبان میں تربیت دیں گے-ان شاءاللہ تعالی

لہذا!تمام عازمین حج سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخ میں اپنے قریبی سینٹر پر حاضر ہوکر استفادہ کریں یہ بات بھی واضح اور دل نشیں ریے کہ اسی روزحکومت کی جانب سے درج ذیل مقامات پر ٹیکہ کاری کا عمل بھی انجام پائے گا-

(۱) جامعة الحق السلفيه، بانسى

(۲)خیرٹیکنیکل کالج، بیدولہ چوراہا

(۳)مسجد اہل حدیث، بدر اسکول

(٤)جامع مسجد اتحاد ملت، اٹوا بازار

اللہ تمام عازمین حج کو مقررہ تاریخ میں اپنے قریبی سینٹر پر پہچنے اورانھیں تربیت حاصل کرنے کی توفیق دے اور ان کے عمرہ وحج کو شرف قبولیت بخشے، آمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter