عید الفطر امت میں ہم آہنگی کو فروغ دینے، ایمانی رشتوں کو مضبوط کرنے اور معمول کے طرز زندگی کو بدلنے کا نام ہے: مولانا عبدالصبور ندوی

عیدالفطر کے موقع پر کاٹھمانڈو کے ٹو ڑھی کھیل میدان میں سیکڑوں فرزنداں توحید و خواتین امت سے خطاب

22 اپریل, 2023

کٹھمنڈو / کئیر خبر

آج ملک نیپال کے تمام شہروں قصبوں اور مواضعات میں عید الفطر پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی؛ وہیں عیدالفطر کے اس مبارک موقع پر کاٹھمانڈو کے ٹو ڑھی کھیل میدان میں سیکڑوں فرزنداں توحید و خواتین امت سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الصبور ندوی نے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آج خوشی کا دن ہے اللہ کی کبریائی بیان کرنے اور اس کے تشکر کا دن ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک جیسا قیمتی اور اجر ثواب سے بھرپور مہینہ عطا کیا؛ ہم نے عبادتیں کیں تلاوتیں کیں صدقہ وخیرات کئے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کیں۔ اللہ سے ہم انکی قبولیت کے لئے آج دست بدعا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر امت میں ہم آہنگی کو فروغ دینے، ایمانی رشتوں کو مضبوط کرنے اور معمول کے طرز زندگی کو بدلنے کا نام ہے؛ اس لئے ہمیں سماجی برائیوں کا قلع قمع کرنا ہوگا قطع رحمی جھوٹی قسمیں اور اپنے مسلمان بھائیوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھنے کے عمل کو خیر باد کہنا ہوگا

انہوں نے خواتین سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری حدیث کو اپنے سینوں میں محفوظ رکھنے کے درخواست کی جس میں گھریلو مسائل کا حل مضمر ہے۔ جو خاتون پنج وقتہ نمازوں کی پابند ہو ماہ رمضان کے روزے رکھے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اپنے شوہر کی فرمانبرداری کرے ایسی مسلمان خاتون سے کہا جائے گا کہ تم جنت میں جس دروازے سے چاہو داخل ہو جاؤ۔ ہماری ماؤں اور بہنوں کے لئے اس حدیث میں عظیم خوشخبری ہے اس لیے اپنے دامن میں ان خوشخبریوں کو سمیٹ لینا چاہیے۔

خطبہ کے اخیر میں مولانا نے خصوصی دعا کرائی جس میں اعمال کی قبولیت؛ ملک وملت کی فلاح و بہبودی اور امن وآشتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

خطبہ سے قبل دوگانہ عید الفطر مولانا افضال احمد شمیم سلفی کے زیر امامت ادا کی گئی اور نماز سے پہلے نیپالی زبان میں پروفیسر رمضان علی میاں نے پرمغز خطاب کیا اور نیپالی فوج و پولیس عملہ کا شکریہ ادا کیا۔

ٹوڑھی کھیل گراؤنڈ میں دوگانہ عید الفطر کی ادائیگی کے لیے مصري سفیرہ برائے نیپال مسز نھی الجبالی؛ سابق وزیر اقبال احمد شاہ؛ مسلم ایوگ کے رکن محمد دین میاں مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے صدر ڈاکٹر عبد المبین ثاقب؛ جمعیہ اتحاد کے صدر مولانا محمد عقیل سلفی؛ سابق ممبر پارلیمنٹ مختار احمد؛ مولانا عبد السمیع مدنی؛ محمد اقبال سلفی سماجی کارکن محمد احمد پپو خان؛ محمد اختر؛ عبدالجبار ؛ حاجی عبد العزیز ؛ اشفاق احمد سنابلی؛ عبد الکریم ازہری؛ شمشاد عادل سمیت دیگر سیاستدان ومعززین شریک تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter