ماه رمضان اور سعودی عرب کی سخاوت

محمد ھارون بن شیخ طیب التیمی ، جامعة الكتاب والسنة ، سروٹھا، روتہٹ نیپال۔

4 اپریل, 2023

مشرق وسطیٰ میں واقع مملکت سعودی عرب جزيرة العرب کا سب سے بڑا ملک ہے ۔ شمال مغرب میں اس کی سرحد اردن، شمال میں عراق اور شمال مشرق میں کویت، قطر اور بحرین اور مشرق میں متحدہ عرب امارات، جنوب مشرق میں عمان، جنوب میں یمن سے ملی ہوئی ہے جبکہ خلیج فارس اس کے شمال مشرق اور بحیرہ قلزم اس کے مغرب میں واقع ہے ۔ یہ حرمین شریفین کی سرزمین کہلاتی ہے کیونکہ یہاں اسلام کے دو مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ موجود ہیں۔
ویسے تو سعودی عرب کی خدمات زندگی کے مختلف شعبے میں عیاں ہے جو کسی سے مخفی وپوشیدہ نہیں ہے جب جہاں اور جس وقت بھی کوئی ناگہانی آفت ومصیب آتی ہے حکومت سعودی عرب بلا تاخیر وہاں ہر طرح کی امداد پہنچاتی ہے جس کی کئی مثالیں موجود ہیں۔۔۔ اس کے علاوہ رمضان جیسے خیر و برکت والے مہینے میں ہر سال ہزاروں ٹن کھجور اور لاکھوں کی تعداد میں مصاحب کی تقسیم اور اشیاۓ خورد و نوش کی توزیع کی جاتی ہے علاوہ ازیں برنامج خادمین الحرمین الشریفین کے تحت اکثر وبیشتر ممالک میں روزہ داروں کو افطار کرایا جاتا ہے نیز رمضان کے مقدس مہینے مختلف ممالک سے منتخب افراد کو حکومت سعودی عرب کی طرف سے عمرہ اور زیارت کا زریں موقع فراہم کیا جاتا ،انہیں اعلیٰ انتظام وانصرام کے ساتھ کھانا پینیا رہائش کے علاوہ مختلف ہدیۓ وتحفے دیۓ جاتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ جمعیات ،مؤسسات ،مراکز اور جوامع کے ذریعے مختلف انعامی مسابقے کا انعقاد ہوتا ہے۔ امسال بھی ماہ رمضان کے داخل ہوتے ہی سعودی حکومت کی طرف سے مختلف سعودی سفارت خانوں کے ذریعے کھجوریں توزیع کی گئیں ہیں اور مصاحف کے علاوہ مختلف زبانوں میں حکومت سعودی عرب کی طرف سے شائع کردہ ترجمہ وتفسیر تقسیم کی گئی ہے نیز روزہ داروں کو افطار کرایا گیا ہے۔اسی طرح اشیاۓ خوردونوش کے پیکیجز تقسیم کیۓ گئے ہیں۔ اندرونِ ملک بھی اس قسم کے اعمال کی تنفیذ عمل میں لائ جاتی ہے خاص کر خارجی عمال اور ورکرز جو فیکٹریوں اور کمپنیوں میں کام کرتے ہیں ان کے لیے مؤسسات وجمعیات نیز مراکز دعوت وارشاد کی جانب سے پورے مہینے افطار کا اعلی انتظام کیا جاتا ہے جو بلا شبہ بہت عظیم عمل اور لائق ستائش کام ہے۔ اللہ تعالی مملکت سعودی عرب کی حفاظت اور مزید ترقی عطا فرمائے۔۔۔۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter