مملکت توحید سعودی عرب کی یوم تاسیس

قمر الدين رياضي استاذ جامعة سراج العلوم السلفية نيبال

22 فروری, 2023

مملکت سعودی عرب روءے زمین پر ایک ایسا منفرد ملک ہے جس کا دستور خالص کتاب وسنت ہے، حکمران‌ سعودی عرب تمام شعبوں میں اسلامی قوانین کو نافذ کرنے کے پابندہواکرتے ہیں، اپنے تمام تر مسائل کا حل کتاب وسنت کی روشنی میں حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں،موقر علماء کبار ان کے خواص ہواکرتے ہیں، اور شرعی مسائل کے‌ حلول انہیں علماء کرام کی رہنمائی میں ہوا کرتی ہیں،یہاں کے فرماں رواحرمین شریفین کی‌خدمت کرنا اپنے لئے باعث اعزاز وفخر سمجھتے ہیں یہاں تک کی‌ انہوں نے خود‌کو خادم‌الحرمین‌الشریفین‌کے‌‌لقب‌سے‌ملقب‌کر‌لیا۔ اللہ کے گھر کی زیارت کرنے والوں کی خدمت میں شاہی خزانوں کے منہ کھول دئیے جاتے ہیں، زائرین حرمین شریفین کے لئے تمام تر سہولیات کی‌فراہمی‌شاھی خزانے سے کئے جاتے ہیں، حکومت سعودی عرب نے حرمین شریفین کی خدمت اور انتظام وانصرام کے لئے ایک مستقل وزار ۃ ہی قائم کررکھی ہے جس کے تحت سارے اموربحسن‌وخوبی‌ انجام پاتے ہیں۔
۲۲ فروری کا دن حکومت سعودی عرب اور وہاں کی رعایا کے لئے عظیم دن مانا جاتا ہے،یہی وہ تاریخی دن‌ ہے جس میں سعودی عرب کی‌ تاسیس عمل میں آئی، کیونکہ سعودی عرب کا قیام تین مراحل میں طے پایا، پہلامرحلہ ۲۲ فروری ١٧٢٧میلادی ہے جو امام محمدبن سعود رحمہ اللہ کے ہاتھوں قائم ہوئی، پھر دوسرا مرحلہ ترکی بن عبد اللہ کے ہاتھوں عمل میں آیا، اسی طرح تیسرا مرحلہ شاہ عبد العزیز آل سعود کے ہاتھوں انجام پایا، اور فعلا ان کے دور میں بہت ساری کامیابی حاصل ہوئیں۔
شاہ سلمان بن عبد العزیز حفظہ اللہ نے ٢۲ جنوری ۲۲۰۲م میں یہ فرمان جاری کیا کہ ہر سال اس تاریخ میں اسلاف کی قربانیوں کو یاد کیا جائے اور ان کے کاوشوں کو خراج عقید ت پیش کیا جائے، اسی سال سے سعودی عرب میں یوم تاسیس بڑے ہی جوش وخروش سے منایا جانے لگا۔
سعودی عرب کے اس یوم تاسیس پر ہم صمیم قلب سے حکومت سعودی عرب اور وہاں کی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں اللہ تعالی اس حکومت کو قائم ودائم رکھے، اور حرمین شریفین کو حاسدین کےحسد‌و شر سے محفوظ رکھے آمین۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter