مایہ ناز محقق علامہ محمد عزیر شمس رحمہ اللہ کی حیات و خدمات پر مشتمل ماہنامہ البینہ کی خصوصی اشاعت کا اجراء

22 فروری, 2023

مرچیا سرہا / کئیر خبر
مرکز البینہ سرہا نیپال سے شایع ہونے والا اردو ماہنامہ البینہ نے مشہور محقق مؤلف اور داعی علامہ محمد عزیر شمس رحمہ اللہ کی حیات و خدمات پر مشتمل خصوصی اشاعت کا اجراء عمل میں آیا-
یہ خصوصی اشاعت ٢٢٤ صفحات پر مشتمل ہے- اس کا اجراء مرکز البینہ کے زیر اہتمام منعقدہ عالمی سیمینار بعنوان "علامہ محمد عزیر شمس رحمہ اللہ کی حیات و خدمات” کے موقع پر عمل میں آیا-
ماہنامہ کے نگران اعلیٰ مولانا حافظ منظور احمد مدنی نے کئیر خبر سے گفتگو کرتے ہویے کہا کہ ماہنامہ البینہ اب تک پانچ خصوصی اشاعتیں منظر عام پرلا چکا ہے- چونکہ علامہ رحمہ اللہ کا سسرال ہمارا ضلع سرہا ہے انکی بیشتر رشتہ داریاں نیپال میں ہیں اس لئے ان کا حق تھا کہ انکی حیات و خدمات کے مختلف گوشوں کو مرتب کریں اور خصوصی اشاعت منظر عام پر لائیں تاکہ قارئین کو روشنی مل سکے –

اجراء کے موقع پر مولانا شمیم احمد ندوی مولانا منظور احمد مدنی مولانا عبد العظیم مدنی ممبر پارلیمان مولانا خالد صدیقی؛ ڈاکٹر عبد المبین ثاقب؛ ڈاکٹر اورنگزیب تیمی؛ مولانا عبد الصبور ندوی ؛ مولانا شمشیر داود مدنی؛ مولانا عمیر شمس مدنی سمیت علماء و دانشوران کی بڑی تعداد موجود تھی-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter