پرتگال: پادریوں نے 5 ہزار بچوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا

13 فروری, 2023

پرتگال/ ایجنسی

پرتگال میں عیسائی پادریوں نے 1950 سے اب تک تقریباً 5 ہزار بچوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔

پچھلے سال 500 متاثرین کی شکایتیں سننے کے بعد ایک انکوائری کمیشن نے تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔

کمیشن کے سربراہ پیدرو اسٹریخٹ نے لسبن میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گواہوں کے بیانات سے 4 ہزار 815 متاثرین سامنے آئے ہیں۔

فادر مینوئیل باربوسا نے کہا کہ مارچ میں ملک کے تمام بشپ اکٹھے ہو کر رپورٹ سے نتائج اخذ کریں گے۔

متعدد ممالک میں کلیساؤں میں ہونے والی جنسی زیادتی کے دلخراش واقعات منظر عام پر آنے کے بعد پوپ فرانسس نے 2019 میں کیتھولک چرچ سے اس کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

پرتگال سمیت آسٹریلیا، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ اور نیدرلینڈ میں تحقیقات شروع ہوئی تھیں۔

پادریوں کے ہاتھوں جنسی ہوس کا نشانہ بننے والے کچھ پرتگالی متاثرین سے پوپ فرانسس اگست میں دورہ لسبن کے دوران ملاقات کریں گے۔

25 کیسز کے علاوہ باقی تمام کیسز میں فرد جرم عائد کرنے کی معیاد ختم ہوچکی ہے، 25 کیسز کو پراسیکیوشن سروس منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter