شام اور تركى میں تباه كن زلزلہ اور مملکت سعودی عرب کی انسانی خدمات

صلاح الدين خان ليث محمد نيبالي

11 فروری, 2023

مملکت سعودی عرب کا نام آتے ہی ایک بندہ مومن وموحد کا دل باغ باغ ہو جاتا ہے ، کیونکہ اس کی بنیاد کتاب وسنت کے اصولوں پر مبنی ہے اور اس کے بنیادی اصولوں میں سے ایک اہم اصول انسانی خدمات ہیں جس کا اعتراف روئے زمین پر بسنے والا ہر صاحب بصیرت ومنصف شخص کرتا ہے ،سعودی عرب کی خصوصیات میں سے یہ بھی ہے کہ مملکت توحید نے انسانی خدمات کے فروغ کے لئے موجودہ خادم حرمین شریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ نے (مرکز شاہ سلمان برائے امداد وانسانی خدمات) قائم کیا ہے جو کہ پوری دنیا والوں کے لئے نمونہ ہے جس کے زیر سایہ عالم انسانیت میں قدرتی آفات وحادثات میں اپنا ایمانی وانسانی فریضہ انجام دے رہا ہے فالله الحمدوالمنة ۔
ابھی حال ہی میں 2023/02/06م بروز سوموار کو جو قدرتی آفت بشکل زلزلہ ترکیا وشام میں آیا جس نے پوری انسانیت کو دہلا کر رکھ دیا ، اسپتالوں اسکولوں سمیت ہزاروں گھروں کو تہس نہس کردیا ، ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے کتنے بچے یتیم ہوگئے کتنی خواتین بیوہ ہوگئیں ایسے دردناک وخوناک حالات میں متاثرین کے آہ وبکا کو اللہ تعالیٰ کے بعد جس ملک نے سنا اور اپنے ایمانیت وانسانیت کا کما حقہ حق ادا کیا وہ ہے مملکت سعودی عرب جس کے حکمران سے لیکر ہر باشندے نے مال ودولت کے دہانے کھول دیئے اور دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں ملیون ریال جمع ہوگئے اور ادویات ، خوراک ورسد کی صورت میں سعودی عرب کے رضاکاروں کے واسطے تعاون دونوں ملکوں کو ارسال کیا جانے لگا ۔
مزید اس عمل میں پائیداری کے لئے ساھم نامی پلیٹ فارم بنایا گیا جو کہ ایک قابل رشک قدم ہے ، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہم اللہ نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ وزارة الشوؤن الإسلامية کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ کے واسطے خطباء کرام کو ہدایت جاری کی گی کہ خطبۂ جمعہ آفات ومصائب کے وقت مسلمانوں کی ذمہداریاں پر ہوں مزید دست تعاون کی اپیل کی جائے یقینا یہ عمل وپیش رفت قابل اسوہ ونمونہ ہے اس طرح انسانی خدمات کی سیکڑوں مثالیں مملکت سعودی عرب کے موجود ہیں ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ رب العالمین تمام انسانوں کو آفات ومصائب سے محفوظ رکھے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائےاور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز وشہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہم اللہ اور باشندگان مملکت توحید کی خصوصی حفاظت فرما ئےاور مملکت سعودی عرب کو مزید مضبوط ومستحکم وپائیدار بنائے آمین یارب العالمین ۔
صلاح الدين خان ليث محمد نيبالي
مركز الصفا الإسلامى ، روپندیہی ،لمبنی، نیپال ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter