کٹھمنڈو: پاکستانی کرکٹر محمد رضوان كى سندیپ لامیچهانے سے ملاقات، رضوان کو تنقید کا سامنا

6 فروری, 2023

کٹھمنڈو / کئیر خبر

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو نیپال میں ریپ کے الزام کا سامنا کرنے والے کرکٹر سندیپ لمیچهانے سے ملاقات کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا گیا۔ 

محمد رضوان نے ملك نیپال میں کرکٹر سندیپ لمیچهانے اور دیگر کرکٹرز سے بھی ملاقات کی۔

علاوہ ازیں رضوان نے نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے حوالے سے صدر کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال چتر بہادر چند کا کہنا تھا کہ محمد رضوان سندیپ لمیچهانے سے ملنا چاہتے تھے۔

میڈیا نے بتایا کہ محمد رضوان نے سندیپ سے مل کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔

دوسری جانب سندیپ لمیچانے سے ملنے پر محمد رضوان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سندیپ لمیچانے سے ملاقات، محمد رضوان کو تنقید کا سامنا

سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ محمد رضوان کو لوگوں سے ملاقات میں احتیاط کرنی چاہیے۔

سندیپ لمیچانے سے ملاقات، محمد رضوان کو تنقید کا سامنا

خیال رہے کہ سندیپ کو ریپ کے الزامات کا سامنا ہے۔ نیپالی کرکٹر ان دنوں ضمانت پر ہیں جبکہ ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter