نیپال: الیکشن کمیشن نے نئے صدر جمہوریہ اور نائب صدر کے انتخاب کے لئے شیڈول کا کیا اعلان

30 جنوری, 2023

کٹھمنڈو / کئیر خبر
الیکشن کمیشن (ای سی) نے صدر جمہوریہ اور نائب صدر کے عہدوں کے لئے انتخاب کی تاریخ طے کر دی ہے ۔

کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 9 مارچ کو صدارتی اور 17 مارچ کو نائب صدر کا انتخاب کرائے گا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان شالیگرام شرما پوڈیل نے کہا کہ نئے صدر جمہوریہ کے انتخاب کا عمل 9 مارچ کو ہوگا۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ الیکشن کمیشن نے تمام ساتوں صوبوں میں ووٹنگ کرانے کے لیے ضروری انتظامات کیے ہیں، لیکن یہ فوری طور پر ممکن نہیں ہے کہ کٹھمنڈو سے باہر الیکشن کروائیں۔

شرما نے کہا کہ کمیشن نے 22 فروری کو صدارتی انتخابات کے لیے ووٹر لسٹ کی اشاعت کا شیڈول بنایا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ حتمی ووٹر لسٹ 23 فروری کو شائع کی جائے گی اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا اندراج ٢٤ فروری کو کیا جائے گا۔

اسی طرح رجسٹرڈ امیدواروں کی فہرست 25 فروری کی شام شائع کی جائے گی اور امیدواروں کے خلاف شکایات 26 فروری تک درج کرائی جا سکیں گی جبکہ الیکشن کمیشن شکایات کی چھان بین کر کے 26 اور 27 فروری کو ان شکایات پر فیصلہ کرے گا۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 28 فروری کو ان کے نام واپس لینے کی درخواستوں پر غور کے بعد شائع کی جائے گی۔ صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 9 مارچ کو ہوگی۔

اسی طرح نائب صدر کا انتخاب 17 مارچ کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان پوڈیل نے کہا کہ صدارتی انتخاب کے لیے تیار کی گئی حتمی ووٹر لسٹ نائب صدر کے انتخاب کے لیے بھی لاگو ہوگی۔

شرما کے مطابق نائب صدر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کا اندراج 11 مارچ کو ہوگا اور جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درج کیے گئے ہیں ان کی فہرست اسی دن شائع کی جائے گی۔

اسی طرح 12 مارچ کو امیدواروں کے خلاف شکایات درج کی جا سکتی ہیں اور الیکشن کمیشن اسی دن شکایات کی جانچ پڑتال اور فیصلہ کرے گا اور امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کرے گا۔

پوڈیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری انتظامات کیے ہیں کہ نئے صدر اور نائب صدر کی پانچ سالہ مدت آئین کی روح کے مطابق کم نہ ہو۔ صدر بِدیا دیوی بھنڈاری کی میعاد 12 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter