نیپال: وزیر اعظم دہال نے سیکورٹی سروسز کو جرائم پر کنٹرول کے لئے مضبوط حکمت عملی پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی

24 جنوری, 2023

کٹھمنڈو / کیئر خبر

نیپالی وزیر اعظم جناب پشپا کمل دہال نے پیر 23 جنوری 2023 کو مسلح پولیس کے سالانہ ڈے کے موقع پر نیپال کی مسلح پولیس فورس کے ہیڈ کوارٹر میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کہا کہ معلومات اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے نہ صرف انسانی زندگی کو مثبت طور پر متاثر کیا ہے بلکہ متعدد تبدیلیاں بھی لائی ہیں۔ وزیر اعظم نے سیکورٹی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں کو متحرک کرنے پر زور دیا جب کہ نیپال میں بدلتے ہوئے حالات کے ساتھ نیے قسم کے جرائم پیدا ہورہے ہیں۔
وزیراعظم نے سیکیورٹی حکام پر زور دیا کہ وہ جرائم کی حوصلہ شکنی کرکے سماجی انصاف، گڈ گورننس اور خوشحالی کے قومی اسٹریٹجک ہدف کو پورا کرنے کے لیے اپنے عہدوں سے ایماندار اور موثر کردار ادا کریں۔
وزیراعظم نے مسلح پولیس کو ہدایت کی کہ وہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کو یقینی بناتے ہوئے انہیں میدان میں متحرک کریں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter