نریندر مودی گجرات فسادات کے براہ راست ذمہ دار، نسلی کشی کی گئی، برطانوی ہائی کمیشن

22 جنوری, 2023

لندن/ ايجنسى

سن 2002 کے دوران بھارت میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے لندن کے دفترِ خارجہ کو رپورٹ بھیجی تھی کہ نریندر مودی گجرات میں ہونے والے فسادات کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔

یہ بات برطانیہ کے سابق خارجہ سیکریٹری جیک اسٹرا نے بھارتی میڈیا دی وائر کو خصوصی انٹرویو کے دوران بتائی۔

جیک اسٹرا نے کہا کہ برطانوی ہائی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے 27 فروری کو سینئر پولیس افسران سے ملاقات کرکے انہیں فسادات کے دوران مداخلت نہ کرنے کا حکم دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گجرات میں ہونے والا قتل عام نسل کشی تھا۔

جیک اسٹرا نے کہا کہ میں نے واجپائی حکومت اور اس وقت کے بھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ سے اس رپورٹ کے متعلق بات کی تھی۔

سابق برطانوی سیکریٹری خارجہ جیک اسٹرا بھارت میں سیاسی اور دیگر معاملات پر خصوصی دسترس رکھتے ہیں۔

انہوں نے اپنا ہنی مون اور شادی کی 40 ویں سالگرہ بھارت میں ہی منائی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے فرقہ وارانہ مسائل سے بخوبی واقف ہیں اس لیے انہیں گجرات میں 2002 کے دوران بہت مایوسی ہوئی تھی لیکن یہ ان کیلئے حیران کن نہیں تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter