نیپال: وزیر اعظم پرچنڈ نے کیا پوکھرا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح

1 جنوری, 2023

پوکھرا / کئیر خبر
نیپالی وزیر اعظم جناب پشپا کمل دہال نے آج اتوار کو پوکھرا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کیا اور اس موقع پر اپنی تقریر کے دوران انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ فضائی مواصلات نیپال جیسے خشکی سے گھرے ملک کے لیے مواصلات کا سب سے موثر ذریعہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب جلد ہی نیج گڑھ بین الاقوامی ہوائی اڈہ کی تعمیر شروع ہو جائے گی اور یہ نیپال کا چوتھا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہو گا۔
وزیر اعظم نے کہا، "نیپال کے تیسرے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر، بین الاقوامی زون کے ساتھ پوکھرا کا تعلق اچھی طرح سے قائم ہوا ہے۔”
وزیر اعظم دہال نے چینی حکومت سے چین کے ساتھ سرحدی گزرگاہوں کو کھولنے اور ریلوے خدمات اور دیگر منصوبوں کی تعمیر میں مدد کرنے کی درخواست کی ۔
یہ بات قابل غور ہے کہ پوکھرا بین الاقوامی ہوائی اڈہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کے حصے کے طور پر نیپال میں لاگو کیا جانے والا پہلا منصوبہ ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter