آئی سی سی نے 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فارمیٹ کا اعلان کردیا

21 نومبر, 2022

دبئی/ایجنسی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024ء ٹی 20 ورلڈ کپ کے فارمیٹ کا اعلان کردیا۔

 

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ایونٹ کا فارمیٹ گزشتہ ٹی 20 ایونٹس سے مختلف ہوگا۔

 

اعلامیے کے مطابق اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں چار گروپس میں تقسیم ہوں گی، ہر گروپ سے 2، 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔

 

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق سپر 8 کی ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور وہاں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں کوالیفائی کریں گی۔

 

اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

 

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میزبان ہونے کی بنیاد پر کوالیفائی کرچکے ہیں۔

 

حالیہ ورلڈ کپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کارکردگی کی بنیاد پر ایونٹ میں اپنی جگہ پکی کرچکی ہیں۔

 

آسٹریلیا، نیدرلینڈز، سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 2022ء کی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر کوالیفائی کر گئیں۔

 

اعلامیے کے مطابق افغانستان اور بنگلادیشن نے رینکنگ کی بنیاد پر اگلے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

 

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق دیگر 8 ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائرز کی بنیاد پر ہوگا۔ ایونٹ کے لیے افریقا، ایشیا اور یورپ سے 2،2 جبکہ پیسفیک اور امریکاز سے ایک ایک ٹیم کوالیفائی کرے گی ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter