نیپال: پارلیمانی وصوبائی انتخابات تکمیل کو پہنچے؛ اُمیدواروں کی قسمت بکسوں میں بند؛ رات 9 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع

20 نومبر, 2022

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

ایوان نمائندگان اور ریاستی اسمبلیوں کے لیے ووٹنگ آج اتوار کو ختم ہو گئی ہے۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے ختم ہوئی۔ بعض مقامات پر 7 بجے تک ووٹنگ پیریڈ کو بڑھایا گیا ہے ۔

اگرچہ مختلف مقامات پر جھڑپیں اور آتشزدگی ہوئی تاہم ووٹنگ پرامن طریقے سے مکمل ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملک میں 15 مختلف مقامات پر ووٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے، بیلٹ پیپرز کے استعمال کے تنازعات وغیرہ کی وجہ سے ووٹنگ ملتوی کی گئی۔

اس الیکشن میں ایک اندازے کے مطابق ووٹ توقع سے کم گرے۔ بتایا جاتا ہے کہ ووٹنگ کے لیے ووٹر ٹرن آؤٹ کوئی خاص نہیں تھا۔

کمیشن کے مطابق آج رات 9 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا کام شروع ہو جائے گا ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter