ممتاز محقق علامہ عزیر شمس مکہ مکرمہ میں اس دار فانی کو الوداع کہہ گئے؛ خلیج اور بر صغیر کے علمی و دعوتی حلقے سوگوار

آه علمی و تحقیقی دنیا کا نیر تاباں نہ رہا : عبد الصبور عبد النور ندوی

15 اکتوبر, 2022

مکہ مکرمہ / کئیر خبر
آج بعد نماز عشاء مکہ مکرمہ میں ممتاز محقق داعی درجنوں کتابوں کے مولف علامہ محمد عزیر شمس اس دار فانی کو الوداع کہہ گئے؛ موصولہ اطلاعات کے مطابق علامہ مرحوم کو دل کا دورہ پڑا؛ اور جان جان آفرین کے سپرد کردی – انکے سانحہ ارتحال پر خلیج اور بر صغیر کے علمی و دعوتی حلقے و ادارے سوگوار و غمزدہ ہیں –
مغربی بنگال میں ١٩٥٧ میں آپ کی پیدائش ہوئی اور عمر کی ٦٥ بہاریں دیکھ کر داعی اجل کو لبیک کہہ دیا – انا للہ و انا الیہ راجعون
آپ نے جامعہ فیض عام مؤ ؛ مدرسہ احمدیہ سلفیہ دربھنگہ ؛ جامعہ سلفیہ بنارس ؛ سے کسب فیض کے بعد جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے بیچلر اور جامعہ ام القریٰ سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی – ڈاکٹریٹ کا رسالہ "ہندوستان میں عربی شاعری – ایک تنقیدی مطالعہ”، بہت عرصہ پہلے آپ نے تیار کیا تھا مگر اس پر مناقشہ نہ ہوسکا –
آپ عصر حاضر کے مشہور اسکالرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے مخطوطات پر جم کر کام کیا ہے ۔ انھیں چھ زبانوں پر عبور تھا جن میں عربی، انگریزی؛ اردو ؛ ہندی ؛ بنگلہ اور فارسی شامل ہیں۔وہ بہت سی کتابوں اور تحقیقات کے مصنف ہیں۔
ان کے والد شیخ شمس الحق السلفی (متوفی 1406) نے انہیں موطا، بخاری اور بہت سی دوسری کتابیں ان مدارس میں پڑھائیں جہاں وہ زیر تعلیم تھے اور ان کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے۔
ان کے اساتذہ میں شیخ محمد رئیس الندوی ؛ مولانا محمد ادریس رحمانی؛ مولانا عبدالمعید بنارسی؛ مولانا عبدالسلام رحمانی؛ مولانا صفی الرحمان مبارک پوری؛ مولانا عبدالسلام المدنی مولانا عبدالوحید الرحمانی وغیرہ قابل ذکر ہیں –
ان کی تالیفات میں : ۔
حياة المحدث شمس الحق وآثاره (طبع طبعتين في بنارس بالهند)
كتاب آخر بالأردية عن حياة المحدث شمس الحق (طبع في كراتشي بباكستان)
الجامع لسيرة شيخ الإسلام ابن تيمية خلال سبعة قرون (ط. مجمع الفقه)
أعلام أهل الحديث في الهند (بالأردية) غير مطبوع
رسالة في حكم السبحة (بالأردية)
مؤلفات الإمام ابن قيم الجوزية.
تحقيقاته:
رفع الالتباس عن بعض الناس للعظيم آبادي
غاية المقصود شرح سنن أبي داود، للعظيم آبادي (المجلد الأول)
مجموعة فتاوى الشيخ شمس الحق العظيم آبادي (بالأردية والفارسية)
ردّ الإشراك، لاسماعيل بن عبد الغني الدهلوي
تاريخ وفاة الشيوخ الذين أدركهم البغوي، لأبي القاسم البغوي
جزء في استدراك أم المؤمنين عائشة على الصحابة، لأبي منصور البغدادي
روائع التراث (عشر رسائل نادرة في فنون مختلفة)
بحوث وتحقيقات للعلامة عبد العزيز الميمني
إتحاف النبية بما يحتاج إليه المحدث والفقيه، لولي الله الدهلوي (تعريب)
مجموعة رسائل الإمام ولي الله الدهلوي (غير مطبوع)
مجموعة رسائل المحدث شمس الحق العظيم آبادي (غير مطبوع)
الجامع لسيرة شيخ الإسلام ابن تيمية (بالاشتراك)
تقييد المهمل وتمييز المشكل، لأبي علي الجياني (بالاشتراك)
قاعدة في الاستحسان، لشيخ الإسلام ابن تيمية
جامع المسائل (5 مجلدات ) لشيخ الإسلام ابن تيمية
الرسالة التبوكية، لابن قيم الجوزية
تنبية الرجل العاقل على تمويه الجدل الباطل، لشيخ الإسلام ابن تيمية، (بالاشتراك)

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter