کپلوستو: مسلسل بارش سے کرشنا نگر میں معمولات زندگی درہم برہم؛ ہند و نیپال سرحد پر آمد و رفت متاثر 

9 اکتوبر, 2022

جھنڈا نگر/ زاھدآزاد جھنڈانگری (کیئر خبر )

نیپال میں مسلسل بارش سے جہاں کسانوں کے چہرے کھل اٹھے ھیں وہیں شہر کرشنانگر کپلوستو میں انسان جانور سب پریشان ھیں سڑکوں کی تعمیر کئی سالوں سے جاری ھے نالیاں کشادہ کی جا رہی ھیں اس وجہ سے مواضع کے علاوہ کرشنانگر کی سڑکوں پرپانی بھرنے سے آمد و رفت متاثر ھو رھی ھے طلباء کو اسکول ومدارس میں آنے جانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ھے

معروف سیاسی شخصیت نوجوان نیتا اکرم عبد الرحمن پٹھان کے مطابق مسلسل بارش کیوجہ سے کرشنا نگر کے مدرسہ اھل سنت نعیمیہ کے آس پاس پانی پھر گیا ھے جس سے طلباء کو کا فی مشاکل کا سامنا ھے یہ نگر پالیکا کی سستی وکاھلی اور بے اعتنائی کا نتیجہ ھے

کرشنانگر گول گھر جو ھندونیپال کی انٹرنیشنل مارکیٹ ھے مارکیٹ کے آس پاس کافی پانی جمع ھے اس سے دوکانداروں و گراہکو ں کو بے شمار دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ھے بارش نےنگر پالیکا کرشانگرکی ناقص کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی ھے نگر پالیکا کی لا پرواہی سے تمام اسٹوڈینٹ طلبہ کو بے شمار پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے مسٹر اکرم پٹھان نے آگے کہا کہ

جگہ جگہ کوڑاکرکٹ جمع ھے جس سے بے شمار بیماریوں کا خدشہ لاحق ھے اگر کرشنانگر کے مارکیٹ وقریہ کے ساتھ لا پرواہی برتی گئی تو بے شمار بیماریوں کا سلسلہ شروع ھو سکتا ھے جسکا خمیازہ نگر پالیکا کے میئر ونائب میئر کو بھگتنا پڑ سکتا ھے

صفائی کے نام پر ھر ماہ ھزاروں روپے خرچ ھو رھے ھیں مگر پورا شہر کرشنانگر کوڑے کا ڈھیر بنا رہتا ھے

واضح رہے کہ اسے شہر میں نیپال کا مشہور ومعروف ایک وارڈ جھنڈانگر بھی ھے جو پورے ملک میں علمی وادبی جگہ ھے جہاں سے تشنگان علم اپنے علم کی پیاس بھجا تے ھیں یہاں لڑکے ولڑکیوں کے کئی مشہور ومعروف ادارے قائم ھیں پہلی اقامتی نسواں درسگاہ "جامعہ خدیجۃ الکبریٰ” جھنڈانگر

و معروف جامعہ ۔جامعہ سراج العلوم جھنڈانگر ۔کلیہ عائشہ صدیقہ و الہلال پبلک اسکول جھنڈانگر میں واقع ہے

مگر جھنڈانگر کافی بلندی پر ھے اس لیئے یہاں پانی تو نہی بھرا ہوا ھے مگر بچوں کے آمد ورفت کرشنانگر سے ھی ھے اس لئے ان طلباء کو بھی دشواریوں کا سامنا ھے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter