بین الاقوامی یوم ڈاک اور نیپال

نعمان بشیر خان

9 اکتوبر, 2022

آج بین الاقوامی یوم ڈاک ہے
9 اکتوبر 1874 کو بین الاقوامی ڈاک ایسوشین کا قیام عمل میں آیا اسی دن کی مناسبت سے ہر سال 9 اکتوبر کو بین الاقوامی یوم ڈاک منایا جاتا ہے.
نیپال 26 اسوج 2013بکرمی (1976)کو بین الاقوامی ایسوشین کی رکنیت حاصل کرکے ہر سال یوم ڈاک مناتا ہے.
نیپال میں جدید ڈاک کی شروعات:
نیپال میں خطوط بھیجنے کی تاریخ بہت پرانی ہے جو کہ مختلف شکلوں میں وجود رکھتا تھا،راجہ پرتھوی نارائن شاہ کے دور میں دو طرح کے ڈاکیے تھے
تھاپلے(थाप्ले) جنکا کام بادشاہ،درباری،سپاہی اور سرکاری عہدے داروں کے رسد پانی،پیسہ، ہتھیار اور سرکاری کاغذات وغیرہ ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتے تھے
اور کاغتے(कागते) انکا کام عام لوگوں کے خطوط اور پیغامات کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا تھا.
1935بکرمی کو *نیپال ہُلاک گھر* قائم کرکے موجودہ شکل دی گئی جس نے 1938 بکرمی کو پہلی بار ڈاک ٹکٹ جاری کیا.
1993بکرمی کو ہندوستان اور نیپال کے درمیان معاہدہ ہوا جس کے تحت دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے ڈاک ٹکٹ کو منظوری دی. 2016 بیشاکھ ایک گتے کو نیپال نے ڈاک خدمات کو بین الاقوامی سطح پر کردیا
فی الحال خطوط اور پیغامات کو بھیجنے میں نئے انقلاب اور ترقی نے ڈاک خدمات کو محدود کردیا ہے.
*نعمان بشیر خان*

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter