جھنڈانگر میں چارروزہ ریفریشرکورس بعنوان شرعی علوم اور عربی زبان وادب بحسن وخوبی اختتام پذیر

11 ستمبر, 2022

جھنڈانگر/ وصی اللہ مدنى/ كيئر خبر

جمعية حراءبرائےتعلیم وانسانی خدمات، نیپال کے زیر اہتمام و انتظام  جامعہ سراج العلوم السلفیہ، جھنڈانگر، نیپال کے تعاون سے۵ ستمبرتا۸ستمبر۲۰۲۲ء ملک نیپال کی عظیم الشان سلفی دانش گاہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ، جھنڈانگر، خطیب الاسلام کمپلیکس میں چارروزہ دورہ شرعیہ (ریفریشرکورس بعنوان شرعی علوم اور عربی زبان وادب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہند و نیپال اور جماعت کے معتبر ومستند،سنجیدہ وباوقار افاضل علماء کرام اور دعوت وتعلیم سے وابستہ متخصص اسکالروں کو پرخلوص دعوت دی گئی، تمام مہمانان گرامی اور مقالہ نگاران نے ذمہ داران جمعية حراء کی دعوت کو شرف قبول اور اعتبار ووقار بخشا اور وقت مقررہ پر تشریف لاکر اپنے مکلف موضوعات پر انتہائی وقیع اور گراں قدر خطابات، مقالات، محاضرات اور بیش قیمت توجیہی وارشادی اور تذکیری کلمات سے باذوق سامعین وحاضرین کو مستفید فرمایا،سوسےمتجاوزطلبہ پروگرام میں شریک تھے یہ سارے مستفیدین جمعية حراء سے منسلک اساتذہ ودعاة اور جامعہ کے منتہی ، چیدہ وچنیدہ اور باذوق طلبہ تھے،جو پروگرام کے ہر نششت میں پورے ذوق و شوق، یک سوئی اور دل جمعی کے ساتھ شریک ہوتے تھے اور محاضرین کے محاضرات کوسپرد قلم کرتےاور ہر محاضرہ کے اختتام پر محاضرین کے تین سوالات کا صحیح جواب دے کرنقد انعامات حاصل کرتے تھے، اس چارروزہ ریفریشر کورس میں تشریف لانے والے معزز محاضرین کے اسماء گرامی یہ ہیں:
"مولانا شمیم احمد خان، ندوی، ناظم جامعہ سراج العلوم السلفیہ، جھنڈانگر، نیپال
*مولانا شہاب الدین مدنی، لکھنو، ناظم صوبائی جمعیت اہلِ حدیث مشرقی یوپی
* ڈاکٹر بدرالزماں مدنی
*ڈاکٹر لیث محمد مکی
*مولانا عبدالوھاب حجازی
*مولانا عبدالرحیم مدنی
*مولانا حافظ عبدالسمیع مدنی
مولانا مجیب الدین مدنی
*مولانا خورشید احمد سلفی
*مولانا عبدالرشید مدنی
* مولانا شفیع اللہ مدنی
*مولانا وصی اللہ مدنی
*مولانا سعود اختر سلفی
* مولانا قمرالدین ریاضی
اختتامی پروگرام میں جامعہ سراج العلوم السلفیہ، جھنڈانگر،نیپال کےروح رواں مولانا شمیم احمد خان ندوی کی ہمہ جہت خدمات کے اعتراف میں جمعية حراء کی جانب سے مہمانان گرامی مولانا شہاب الدین مدنی، مولانا حافظ عبدالسمیع مدنی،ڈاکٹر سعید احمد اثری،مولانا خورشید احمد سلفی اور مولانا عبدالرشید مدنی کے ہاتھوں انھیں شیلڈتفویض کی گئی، اس کے بعد تمام مشارکین ومستفیدین کے درمیان توصیفی اسناداورھدایاوتحائف عمل میں لائی گئی،
قبیل نماز ظہر: تمام مشارکین وخصوصی مدعوئین کی پرتکلف ضیافت، اور دعائیہ کلمات کے ساتھ رخصت کیا گیا
اللہ کے خصوصی فضل وکرم اورجمعية حراء کےمخلص ذمہ داران وکارکنان اور دیگر رفقاء کارکی شبانہ روز کاوشوں اور باھمی تعاون سے یہ علمی پروگرام توقع سے زیادہ کامیاب رہااور اس پروگرام کی ہر نششت نظم ونسق اورافادیت کے اعتبار سے خوب سے خوب تر رہی،
پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرنے میں جمعية حراء کے حوصلہ مند ذمہ داران وکارکنان اپنی دعاؤں، مفید مشوروں اور مخلصانہ محنتوں کے ساتھ شانہ بشانہ شامل رہے خصوصاً ناظم جامعہ مولانا شمیم احمد خان ندوی،جمعيت حراءکے سرپرست مولانا عبدالرشید مدنی، ارشد رشید مکی،محمد جیش مکی، خالد رشید سراجی، ارشاد رشید مکی، مولانا شفیع اللہ مدنی، مولانا وصی اللہ مدنی، مولانا سعود اختر سلفی، مولانا ابرار احمد مکی، مولانا مشہود خان سراجی مولانا تاج الدین سراجی وغیرہم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، اللہ سب کی خدمات کو قبول فرمائے، آمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter