نیپال نے کینیا کے خلاف کیا کلین سویپ؛ آخری میچ میں آصف؛ بشیر اور ارجن کی شاندار ہاف سنچری

6 ستمبر, 2022

نیروبی / ایجنسی
نیروبی میں پیر کو ختم ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں نیپال نے کینیا کے خلاف کلین سویپ کیا۔

نیپال نے ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں ہوم ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کینیا کے شہر نیروبی کے جم خانہ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیا نے نیپال کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جواب میں نیپال نے ہدف 47.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آخری میچ میں آصف؛ بشیر اور ارجن نے شاندار ہاف سنچری اسکور کی –
نیپال نے پہلے ایک روزہ میچ میں کینیا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی اور سیریز کے دوسرے میچ میں 17 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس جیت کے ساتھ نیپال نے کینیا کے خلاف ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 دونوں سیریز جیت لی ہے ۔ اس سے قبل نیپال نے پانچ میچوں کی T-20 بین الاقوامی سیریز بھی 3-2 سے جیت لی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter