مشہود خان لمبنی صوبہ کے مدرسہ ایجوکیشن رابطہ کمیٹی کے نائب چیئرمین نامزد/ مختلف اداروں کی جانب سے تہنیت و تکریم

29 اگست, 2022

بٹول / کئیر خبر
ایک ہفتہ قبل لمبنی کی ریاستی حکومت نے کپل وستو کے مولانا مشہود خان کو ریاستی سطح کی مدرسہ ایجوکیشن مینجمنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا نائب چیئرمین نامزد کیا تھا۔ جس ملی و فلاحی تنظیموں کی جانب مسلسل مبارکباد اور تکریم کا سلسلہ جاری ہے- خیال رہے مولانا مشہود کی اس عہدہ پر دوبارہ تقرری عمل میں آئ ہے-
نیپال کی معروف پہلی اقامتی نسواں درسگاہ جامعہ خدیجہ الکبری، کرشنانگر، نیپال میں بتاریخ26/اگست 2022 مرکزی آفس توحید سنٹر میں وزیر تعلیم لمبنی پردیش عزت مآب وصی الدین خاں کے نائب صدر مولانا مشہود خاں نیپالی سراجی، نیپالی کی تکریم اور اعزاز میں ایک باوقار تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں جامعہ خدیجہ الکبری کے اہم ذمہ داران وکارکنان شریک تھے، سب سے پہلے شاعر مولانا عبدالخبیر زاھد آزاد، جھنڈانگری، مشرف جامعة خديجة الكبرى نےمہمان خصوصی نے جھنڈانگر نیپال کے ہونہار فرزند مولانا مشہود خاں کا خیر مقدم اور استقبال کرتے ہوئے ان کی ہمہ جہت خدمات کا تذکرہ کیا اور ملک کی تعمیر و ترقی اور مکاتب ومدارس میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے حقوق کی ترجمانی وحصول یابی کے لیے ہرممکن کوشش کرنے کی گزارش کی- آپ نے آپ کے اول دورکی خدمات کو سراہا اور اسکی تفصیل بیان کی
جامعہ خدیجہ کے فرض شناس مہتمم اور سنجیدہ عالم دین ڈاکٹر سعید احمد اثری نے اپنے مہمان خصوصی کاپرتپاک استقبال کیا اور اپنےقلبی احساسات وتاثرات پیش کرتے ہوئے مولانا موصوف کودوبارہ نائب صدر منتخب کئے جانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کیا اور جامعہ خدیجہ کی زیارت وتشریف آوری اور پرخلوص دعوت قبول کرنے پر شکریہ ادا کیا
سابق مہتمم مولانا عبدالوہاب ریاضی رحمہ اللہ کے فرزند دل بند، خوش پوشاک وخوش گفتار اور جامعہ خدیجہ کے ذمہ دار استاد گرامی مولانا محمداکرم عالیاوی نے کلمہ تشکر پیش کرتے ہوئے مولانا موصوف کو سابق عہدہ پر دوبارہ بحال ہونےپراپنی دلی مسرت وشادمانی کا اظہار کیا اور ان کی سابقہ دینی، تعلیمی،سیاسی اور سماجی خدمات کی خوب تحسین کی اور آئندہ بھی خیر و بھلائی کے کاموں کو انجام دینے کی امید ظاہر کی، اللہ انہیں سلامت رکھے اور خدمت خلق ودین کی مزید توفیق بخشے، آمین
لمبنی پردیش حکومت کی جانب سے نومنتخب نائب صدر اور مہمان عزیز مولانا مشہود خان سراجی نے سب سے پہلے اس عظیم عہدہ و منصب کی بحالی و سرفرازی پر اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے جامعہ خدیجہ الکبری کے مؤسسین وبانیان خصوصاً شیخ عبداللہ مدنی رحمہ اللہ کی علمی و دعوتی، سماجی وفلاحی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کی اور ان کی مغفرت ورفع درجات کے لیے ڈھیر ساری دعائیں دیں
مولانا موصوف اپنی مثال آپ تھے، آپ کی خوبیوں کے تذکرہ کا یہ وقت نہیں
سفینہ چاہئے اس بحر بیکراں کے لیے
جامعہ خدیجہ کو عالم اسلام میں متعارف کرانے میں آپ کی شبانہ روز کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ آپ کو اس کا بہترین بدلہ دے، آمین
سابق مہتمم مولانا عبد الوھاب ریاضی رح کی خدمات کو ھوے ان کی خدمات کا تزکرہ کیا
اخیر میں انھوں نے اپنےمیزبانوں کی حسن ضیافت وسلیقہ مندی، تکریم و عزت افزائی پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے مخلص اخوان واحباب کی امیدوں کو پورا کرنے کی حتی المقدور کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی،
اس پروگرام میں بہت سارے احباب شامل تھے بطور خاص محمد ابراہیم،شاکر الحاج عبدالسلام عبداللہ مدنی عبدالعلیم، عمران مقبول، ابوالوفاء ابن منظور عالیاوی حماد شاھد سرفہرست ہیں-
————————-
ملک نیپال کی معروف سلفی دانش گاہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ، جھنڈا نگر کے استاد مولانا وصی اللہ مدنی نے کیئرخبر،کاٹھمانڈو،نیپال کےایڈیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
تمام احباب جماعت کو یہ خبر دیتے ہوئے دلی مسرت حاصل ہورہی ہے کہ مادر علمی جامعہ سراج العلوم السلفیہ، جھنڈا نگر، نیپال کے قدیم فیض یافتہ اور جامعہ کے سرکاری ترجمان شیخ عزیز مولانا مشہود خان سراجی کو لمبنی پردیش حکومت کی جانب سے مدرسہ بورڈ کا دوبارہ نائب صدر منتخب کرلیا گیا ہے-
مولانا موصوف خلیق وملنسار، عمدہ سیرت وکردارکے حامل انسان ہونے کے علاوہ فرض شناسی اور علماء کی قدردانی وعزت افزائی میں بھی معروف ہیں،
آپ نے اپنی پہلی میقات میں مدارس کی تعلیمی وتعمیری امور پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی
اور لمبنی پردیش میں مدرسہ بورڈ ہونے کے باوجودمرکزی حکومت کے ذریعہ طلبہ و طالبات کے لیے کئی بڑے اہم کارناموں کو سرانجام دئے اورہرچہار جانب سے اپنی بےباکی وجواں مردی کی داد تحسین حاصل کی، برسبیل مثال ان کی شبانہ روز کاوشوں اور مخلصانہ جہد مسلسل کے حسیں ثمرات یہ ہیں:
*مدارس میں طلبہ و طالبات کے لیے ناشتہ کی فراہمی
*طالبات کے لیےاسکالرشپ کااجراء
*کتب اور اسٹینشری کے لیے فنڈ کی فراہمی
*بالغہ طالبات کے سیٹری پیڈ کاانتظام
*بک کارنر کے لیے فنڈ مہیا کرنا
اللہ کے فضل کے بعد موصوف کی محنت وتوجہ کی وجہ سےسرکاری اسکولوں کی طرح اب مکاتب ومدارس کو بھی یہ ساری سہولیات فراہم ہوگئی ہیں، لمبنی پردیش حکومت نے ان کی مذکورہ بالا نمایاں اور قابل قدر خدمات کے اعتراف میں انھیں دوبارہ یہ عہدہ جلیلہ تفویض کرتے ہوئے اعزاز وتکریم سے بھی نوازاہے
مجھے اپنے ذاتی تجربہ اور عینی مشاھدہ کی بنیاد پر اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ ان کے اندر تنظیمی صلاحیت اور انتظامی لیاقت بھی بدرجہ اتم موجود ہے،ہرشعبہ کے اعلی حکام، افسران وذمہ داران اور بااثر وزراءسے تعلقات استوار کرنے اور اپنی سلیس وفصیح نیپالی زبان دانی کے باعث مشکل ترین مسائل کو بآسانی حل کرنے کاانھیں اچھا ہنر اور سلیقہ حاصل ہے
اس لیے میں امید کرتا ہوں کہ یہ انتخاب قوم وملت کے لیے مبارک اور مفید ثابت ہوگا اور لوگوں کے حسین توقعات کی تکمیل میں یہ کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے اور مدارس کی تعمیر و ترقی اور تابناک مستقبل کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے-
میں اپنی طرف سے اور جامعہ سراج العلوم السلفیہ ، جھنڈا نگر،نیپال کے تمام شاخوں کے تعلیمی شعبوں کے اساتذہ وطلبہ اور مخلص منتظمین خصوصاً نازش جماعت مولانا شمیم احمد ندوی ناظم جامعہ کی جانب سےعزت مآب *کل بہادرکےسی*،وزیر اعلیٰ، لمبنی پردیش،عزت مآب *وصی الدین خان* وزیر تعلیم ،لمبنی پردیش سمیت آپ کو اس عظیم عہدہ جلیلہ پر فائز ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ اس انتخاب سے جماعت کے اداروں کو عمومی طور پر اور کپل وستو کے ضرورت مند علماءوطلبہ اور عوام کو خصوصی طور پر فائدہ پہنچے گا،
ان شاءالله تعالي
اللہ آپ کو جب تک اس عظیم وباوقار عہدہ پر قائم رکھے، مدارس کے روشن مستقبل کی فکرمندی کی توفیق بخشےاور آپ کی علمی وسماجی شخصیت کوملت اسلامیہ بالعموم اور مادرعلمی جامعہ سراج العلوم کے لیے بالخصوص نفع بخش بنائے-آمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter