چین کی تائیوان کے گرد 6 مقامات پر فضائی اور بحری مشقیں

4 اگست, 2022

بيجنگ/ ايجنسى

چین نے تائیوان کے گرد 6 مقامات پر لائیو فائر سمیت فضائی اور بحری مشقیں شروع کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی تائیوان کے گرد فوجی مشقیں اتوار تک جاری رہیں گی۔

چینی فوج کا کہنا ہے کہ چینی فوج نے آبنائے تائیوان کے مشرقی حصے کے مخصوص علاقوں میں لائیو اسٹرائیک مشقیں کی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان نے چینی فوجی مشقوں کو سمندری اور فضائی حدود کی ناکہ بندی کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا تھا کہ تائیوان پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کو اس کی قیمت چکانا ہو گی۔

چین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر کی ایئرلائنز تائیوان کے اطراف خطرناک زون سے دور رہیں۔

چین نے تائیوان کے ارد گرد 6 فضائی علاقوں کو خطرناک زونز قرار دیا ہے، 4 سے 12 اگست تک بین الاقوامی پروازیں بند کردی ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter