ایشیاء کپ کی تاریخوں میں رد و بدل 24 اگست سے10 ستمبر تک کرانے پر غور

22 جولائی, 2022

دبئى/ ايجنسى

ایشیاء کپ کرکٹ 2022 سری لنکا سے یو اے ای منتقل ہونے کے بعد تاریخوں میں رد و بدل پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشیاء کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہے، تاہم ایونٹ کا انعقاد یو اے ای میں ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا کرکٹ نےحالات کے باعث ایشیاء کپ ملک میں نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیاء کپ کے حوالے سے سری لنکا کرکٹ،ایشین کرکٹ کونسل اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے، تینوں فریقین باہمی مشاورت سے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ جلد شروع کرنے کی تجویز دی ہے جس کے تحت ایونٹ  24 اگست سے10 ستمبر تک کرایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تینوں فریقین اگلےدو، تین روز میں تمام معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے پر امید ہیں۔

واضح رہےکہ ایشیاء کپ کی اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق ایونٹ 27 اگست سے11 ستمبر تک کھیلا جانا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter