دلی پولیس کے منہ پر سپریم طمانچہ؛ محمد زبیر تہاڑ جیل سے رہا، سپریم کورٹ نے دی سبھی معاملوں میں ضمانت

21 جولائی, 2022

نئی دہلی: آلٹ نیوز کے کو فاونڈر محمد زبیر کو بدھ کی شب دہلی کی تہاڑ جیل سے رہا کردیا گیا۔ اس سے کچھ گھنٹے پہلے ہی سپریم کورٹ نے محمد زبیر کو اترپردیش میں ان کے خلاف درج سبھی معاملوں میں ضمانت دے دی تھی۔ جیل افسران نے یہ جانکاری دی ہے۔ محمد زبیر کو دہلی پولیس نے ٹوئٹ کے ذریعہ مبینہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں 27 جون کو گرفتار کیا تھا۔

محمد زبیر کے خلاف انہیں الزامات میں اترپردیش میں کئی ایف آئی آر درج ہے، جن میں سے دو ہاتھرس میں جبکہ سیتا پور، لکھیم پور کھیری، مظفر نگر، غازی آباد اور چندولی میں ایک ایک ایف آئی آر درج ہے۔ ایک سینئر افسر نے تصدیق کی، ’محمد زبیر کو تہاڑ جیل سے رہا کردیا گیا ہے‘۔

وہیں یوپی حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا کہ غازی آباد کے حادثہ میں کوئی فرقہ وارانہ اینگل نیہں تھا، لیکن محمد زبیر نے اپنے ٹوئٹس میں ایسے لفظ جوڑے جو جذبات کو مشتعل کرتے ہیں۔ یہ ایک مقامی موضوع ہے، لیکن وہ اپنے ٹوئٹس میں پورے ملک کے بارے میں بات کرنا شروع کردیتا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا اور بعد میں صورتحال سنگین ہوگئی۔

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے محمد زبیر کے خلاف یوپی میں درج سبھی معاملوں کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے حوالے کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر مستقبل میں کوئی اور مقدمہ درج ہوتا ہے تو اس پر بھی یہی حکم نافذ ہوگا۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے صحافی محمد زبیر کو 20 ہزار روپئے کا پرسنل بانڈ بھرنے کو کہا ہے۔ واضح رہے کہ صحافی محمد زبیر پر کل 8 ایف آئی درج ہیں، جن میں سے 7 یوپی میں اور ایک دہلی میں درج ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter