لامیچھانے کی قیادت میں 14 رکنی نیپالی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان؛ عارف شیخ کے ساتھ عادل انصاری اور بشیر احمد کو موقع

26 جون, 2022

کٹھمنڈو / کئیر خبر
کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال نے کینیڈا کے ساتھ دو طرفہ سیریز اور سکاٹ لینڈ میں ہونے والی آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو کے لیے سندیپ لامیچھانے کی قیادت میں 14 رکنی قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

نیپالی ٹیم کے کپتان لامیچھانے اور نائب کپتان روہت پوڈیل کے ساتھ کشل بھرتیل، عارف شیخ، دیو کھنال، دیپیندر سنگھ ایری، عارف شیخ، کرن کے سی، سومپال کامی، عادل انصاری، وبشیر احمد، کشور مہتو، پون سراف اور بنود بھنڈاری پر مشتمل ہے۔

اسی طرح کین نے بتایا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز 28 اور 29 جون کو اور ون ڈے میچز 4 اور 5 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔نیپالی ٹیم آج کینیڈا روانہ ہوگئی۔

نیپالی ٹیم کینیڈا میں دوطرفہ سیریز کھیلنے کے بعد سکاٹ لینڈ جائے گی۔ سکاٹ لینڈ میں نیپال کی ٹیم ہوم ٹیم کے خلاف دو اور نمیبیا کے خلاف دو لیگ میچ کھیلے گی۔ نیپال کا لیگ کا پہلا میچ 11 جولائی کو نمیبیا کے خلاف شیڈول ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter