افغانستان میں شديد زلزلہ، 255 افراد ہلاک، پڑوسی ممالک میں بھی جھٹکے محسوس

22 جون, 2022

كابل/ ايجنسى

افغانستان میں گزشتہ رات 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 255 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سربراہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ افغان صوبے پکتیکا میں زلزلے سے 100 افراد ہلاک اور 250زخمی ہوئے ہیں۔

سربراہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے سے صوبے ننگرہار اور خوست میں بھی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے کابل، غزنی، پکتیکا، خوست، ننگر ہار اور لغمان میں محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 6 اعشاریہ 1 شدت کا یہ زلزلہ خوست سے تقریباً 44 کلومیٹر (27 میل) کے فاصلے پر 51 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں بھی رات گئے 6 اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستان بهارت اور تاجكستان میں بھی رات 2 بج کر 24 منٹ پر محسوس کیے گئے،تاہم  اس زلزلے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter