سعودى عرب اور روس کے تعلقات ریاض کے موسم کی مانند ’گرم‘ ہیں: سعودى وزیر توانائی

17 جون, 2022
رياض/عاجل نيوز
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے  کہ سعودی عرب اور روس کے تعلقات ریاض کے موسم کی طرح گرم  ہیں۔
عاجل نیوزکے مطابق سعودی وزیر توانائی نے یہ بیان جمعرات کو روس میں سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم میں شرکت اور روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈرنووک سے مذاکرات کے موقع پر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیل منڈی کو تباہی سے بچانے کے لیے اوپیک پلس میں شامل ممالک کے درمیان مسلسل تعاون ناگزیر ہے۔
روس کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ سعودی وزیر توانائی کےساتھ ملاقات اہم تھی۔ تیل کے نرخوں اور منڈی میں توازن کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ  تیل منڈی میں توازن برقرار ہے البتہ بے یقینی کے بہت سارے پہلو بھی ہیں۔
روس کے نائب وزیراعظم نے توجہ دلائی کہ انہوں نے شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو روس کی تیل پیداوار سے متعلق تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تیل منڈی کو تباہی سے بچانے کے لیے اوپیک پلس کے رکن ملکوں میں مشترکہ جدوجہد جاری رکھنا اشد ضروری ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter